Mother Make Up During Labour: ماں کے لئے بچے کی پیدائش کوئی عام بات نہیں ہوتی ہے۔ کہتے ہیں لیبر پین کے دوران ایک ساتھ 102 ہڈیوں کے ٹوٹنے جتنا درد ہوتا ہے۔ سوچئے خاتون کی کیا حالت ہوگی؟ حالانکہ ایک ٹک ٹاکر ماں نے ان سب حقائق سے الگ لیبر پین کے دوران اپنا سارا دھیان صرف میک اپ (Mother did hair and make up while in labour) پر ہی لگایا، تاکہ بچے کے ساتھ پہلی تصویر میں وہ خراب نہ نظر آئے۔
سننے میں یہ بے حد عجیب ہے، لیکن ماں مسلسل کیمرے کے سامنے ہی رہی اور اپنے پیٹ میں بچے کی ہلچل اور درد کے بارے میں جانکاری دے رہی تھی۔ ویڈیو بنا رہے اس کے پارٹنر نے بھی بتایا کہ وہ بچے کا استقبال کے لئے سج سنور رہی ہے تاکہ پیدائش کے بعدکی تصویر وہ کسی ڈیوا سے کم نہ لگے۔
یہ بھی پڑھیں۔ماں-بیٹی میں فرق کرنا آسان نہیں، ایک نظر میں دیکھنے والے ہوجاتے ہیں کنفیوز...درد کے درمیان ہیئر اسٹائلنگ، میک اپٹک ٹاک پر ڈالے گئے ویڈیو میں خاتون گھر پر ہی اپنے بالوں کرل کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ وہ بیچ بیچ میں درد سے راحت پانے کے لئے گہری سانس لے رہی ہے اور اپنے بیبی بمپ پر ہاتھ پھیرتی ہے۔ اس کا پارٹنر کہتا ہوا نظر آرہا ہے کہ بچے کی پیدائش ہونے سے پہلے بھی آپ اگر خوبصورت دکھنا چاہتے ہیں تو ایسا کرتے ہیں۔ جوڑے نے اس کے ساتھ ہی ایک اور ویڈیو شیئر کیا، جس میں وہ اسپتال بیڈ پر ہیں اور نرس کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس دوران بھی خاتون اپنے چہرے پر فاونڈیشن لگاکر اسے بلینڈ کرنے میں مصروف ہے۔
وائرل ہوا عجیب وغریب ویڈیوخاتون کے لیبر پین کے دوران میک کرتے ہوئے ویڈیو کو اب تک 2 ملین سے بھی زیادہ لوگوں نے دیکھ لیا ہے۔ لوگ اس کی تعریف کر رہے ہیں کہ اتنے پریشر کے دوران بھی وہ اس بات پر فوکسڈ ہے کہ اسے بچے کی پیدائش کے دوران اچھا دکھنا ہے۔ زیادہ تر لوگوں نے اس پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اچھا ہے کہ وہ لیبر پین کے دوران بھی اچھا دکھنا چاہتی ہے۔ وہیں ایک دیگر خاتون نے مانا کہ اس نے بھی لیبر پین کے دوران میک اپ کر رکھا تھا اور نرس نے اس سے فاونڈیشن کا برانڈ بھی پوچھا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔