உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیڈ روم میں اکیلے سونے سے ڈرتی تھی بیٹی، پھر ماں کو پتہ چلی خوفناک وجہ

    سوشل میڈیا (Social Media) پر ایک ماں نے اپنی بیٹی کے ساتھ ہو رہے خوفناک حادثہ (Mother Daughter Horror Story) شیئر کیا۔ خاتون کی بیٹی، جس کی عمر کافی کم ہے، تمام کوششوں کے بعد بھی اکیلی نہیں سو رہی تھی۔ اس کی وجہ جب معلوم ہوئی تو ماں کے پیروں کے نیچے سے زمین کھسک گئی۔

    • Share this:
      دنیا میں بھوت ہوتے ہیں یا نہیں، اسے لے کر کافی بحث چلتی آئی ہے۔ کچھ کا ماننا ہے کہ جس طرح خدا ہوتے ہیں، اسی طرح بری روحیں (Ghost Stories) بھی ہوتی ہیں۔ اس کے کئی ثبوت بھی ویڈیو یا تصاویر میں ملتے رہتے ہیں، لیکن کئی لوگ اس پر یقین نہیں کرتے۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک خاتون کی اسٹوری کافی وائرل ہو رہی ہے۔

      اس خاتون کا دعویٰ ہے کہ ہر رات اس کی بیٹی سے ملنے ایک آتما (Mother Daughter Horror Story) (روح) آتی ہے۔ اس بات کے بارے میں خود اس کی بیٹی نے جانکاری دی ہے۔ خاتون کو پہلے اپنی بیٹی کی باتوں پر یقین نہیں ہوا، لیکن جب اس نے اپنی بیٹی کی خوفزدہ حالت دیکھی تب اس نے اس کے بارے میں لوگوں سے تبادلہ خیال کرنے کا فیصلہ کیا۔

      سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک پر اس ماں نے اپنے گھر میں ہو رہے اس حادثہ کو شیئر کیا۔ خاتون نے بتایا کہ اس کی بیٹی اکیلے سونے سے ڈرتی ہے۔ پہلے اسے سمجھ نہیں آیا کہ کہ آخر ایسا کیوں ہے؟ لیکن جب اس نے اپنی بیٹی سے اس بارے میں بات چیت کی، تو اس کی بیٹی نے دل دہلانے والی باتیں بتائیں۔ خاتون نے کہا کہ اس کی بیٹی سوتے ہوئے چلا اٹھتی تھی۔ کئی بار اسے رات کو اپنے کمرے میں سلانا پڑتا تھا۔ ایلکین وہاں وہ لات مارتی تھی، جس کی وجہ سے خاتون سو نہیں پاتی تھی۔ جب بیٹی سے اکیلے سونے کو کہا گیا، تو اس کے جواب نے خاتون کا دل دہلا دیا۔

      اکیلے سونے سے ڈرتی تھی

      خاتون نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ اب اس کی بیٹی بڑی ہوگئی ہے۔ اس وجہ سے ساتھ میں سونے میں پریشانی ہوتی ہے۔ نیند میں وہ بیڈ پر گھومتی ہے، ساتھ ہی لات مارتی ہے۔ اس وجہ سے ماں اسے اکیلے کمرے میں سلادیتی تھی، لیکن اکثر وہ چلاکر واپس ماں کے کمرے میں آجاتی تھی۔ جب خاتون نے بیٹی سے صاف طور پر اس بارے میں تبادلہ خیال کیا تو بیٹی پھوٹ پھوٹ کر روپڑی۔ اس نے ماں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اسے اکیلے نہ سونے دیا جائے۔ جب ماں نے اس کی وجہ پوچھی تو جو بات بتائی گئی، اس نے ماں کو حیران کردیا۔

      یہی رہی وجہ

      بیٹی نے ماں کو بتایا کہ رات کو اس کے کمرے میں ایک اور خاتون آتی ہے۔ بیٹی نے بتایا کہ یہ دوسری خاتون بالکل اس کی ماں کی شکل کی ہے، لیکن وہ جانتی ہے کہ وہ اس کی ماں نہیں ہے۔ یہ پرچھائی بیٹی کو اس کے ساتھ کمرے کے الماری کے اندر چلنے کو کہتی ہے۔ اسے اکیلے کمرے میں دیکھ پرچھائی ہر رات آجاتی ہے۔ جب وہ اس کی بات ماننے سے انکار کر دیتی ہے تو پرچھائی اسے ڈانٹنے لگتی ہے۔ اسی وجہ سے وہ چلاتی ہے۔ خاتون کی اسٹوری جاننے کے بعد کئی لوگوں نے اس پر تبصرہ کیا۔ کئی نے مانا کہ ایسا ہوتا ہے۔ اس لئے اپنی بیٹی کو ساتھ ہی سلائے۔ اکیلے سونے پر بیٹی کو پرچھائی نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: