உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیویارک کےBrooklyn Subway Shootingمیں فائرنگ،13افرادزخمی،گیس ماسک کااستعمال:پولیس

     نیوز ایجنسی اے ایف پی ، نے 13افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    نیوز ایجنسی اے ایف پی ، نے 13افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    New York Firing:شہر کے محکمہ فائر نے بتایا کہ سن سیٹ پارک میں واقع اسٹریٹ نمبر 36 اسٹیشن میں کئی لوگوں پر فائر نگ پر کی گئی ہے جہاں کئی زندہ کارتوس بھی پائے گئے ہیں۔ قانون کے نفاد کے لیے کام کرنے والی ادارے کے ذرائع نے بتا یاکہ ابتدائی جانکاری کے مطابق فائر نگ کرنے والے حملوں آوروں نے گیس ماسک کے ساتھ ساتھ نارنگی جیکٹ کا استعمال کیاہے۔

    • Share this:
      Brooklyn Subway Shooting:امریکی شہر نیویارک کے Brooklyn سب وے اسٹیشن میں فائرنگ کے واقعات میں متعد د افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ شہر کے محکمہ فائر نے بتایا کہ سن سیٹ پارک میں واقع اسٹریٹ نمبر 36 اسٹیشن میں کئی لوگوں پر فائر نگ پر کی گئی ہے جہاں کئی زندہ کارتوس بھی پائے گئے ہیں۔ قانون کے نفاد کے لیے کام کرنے والی ادارے کے ذرائع نے بتا یاکہ ابتدائی جانکاری کے مطابق فائر نگ کرنے والے حملوں آوروں نے گیس ماسک کے ساتھ ساتھ نارنگی جیکٹ کا استعمال کیاہے۔

      وہیں مشہور نیوز ایجنسی اے ایف پی ، نے 13افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ وہاں زندہ کارتوس پائے گئے ہیں۔ تاہم نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے زندہ کارتوس ملنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔



      ایک تصویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ اسٹیشن کے فلور پر بعض لوگ خون سے لت پت مسافرین کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں۔

      محکمہ فائر نیویارک سٹی نے موقع پر ملنے والے آلات کے متعلق زیادہ تفصیلات نہیں بتائی ہے۔ محکمہ کا کہناہے کہ انہوں نے صرف صبح ساڑھےآٹھ 8:30 بجے موصول ہونے والی ایک ہنگامی کال پر کارروائی کی ہے جس میں بتایا گیا تھا کے اسٹیشن میں دھواں دیکھا جارہاہے ۔ وہیں نیویارک سٹی پولیس محکمہ نے ٹویٹ کرکے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہBrooklyn کے علاقے اسٹریٹ نمبر 36، 4th ایونیو پر جانے سے گریز کریں ۔ اس خبر کو ابھی اپڈیٹ کیاجارہاہے ۔ آپ اس صحفے کو ری فریش کرتے رہیں۔


      دوسری جانب  میٹرو پالٹین ٹرانسیٹ اتھاریٹی جو سب وے  کو چلاتی ہے ، کا کہناہے کہ وہ بھی اس واقع کی تحقیقات  کررہے ہیں اور Brooklynمیں  دونوں جانب سےچلائی جانے والی D،N،R ٹرینیں منسو خ کردی گئی ہے۔


      نیویارک کی گورنرKathy Hochulکا کہناہے کہ انہیں Brooklyn Subway Shooting واقع کی  اطلاعات ملی ہیں۔بچاؤ  اور راحت  کاری کی ٹیمیں  گراؤنڈ پر  مصروف ہیں۔  انہوں نے  ٹویٹ  کرکے کہا کہ نیویارک انتظامیہ   ،میٹرو پالٹین ٹرانسیٹ اتھاریٹی اور محکمہ پولیس کے ساتھ مل کر راحت کے کام کررہاہے اور اس معاملے  کی تحقیقات سے جڑی اطلاعات کو منظر عام پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: