اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمٰن لکھوی کو 15 سال کی سزا، جرمانہ بھی عائد

    ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمٰن لکھوی کو 15 سال کی سزا، جرمانہ بھی لگایا

    ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمٰن لکھوی کو 15 سال کی سزا، جرمانہ بھی لگایا

    لاہور کے اینٹی ٹیرر کورٹ نے دہشت گردی کی حمایت کرنے اور دہشت گردی کو مالی مدد دینے کے معاملے میں لشکر طیبہ کا کمانڈر ذکی الرحمٰن لکھوی (Zaki-ur-Rehman Lakhvi) کو 15 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

    • Share this:
      اسلام آباد: لاہور (Lahore) کے اینٹی ٹیرر کورٹ نے جمعہ کو 26/11 ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ اور لکشر طیبہ کا کمانڈر ذکی الرحمٰن لکھوی (Zaki-ur-Rehman Lakhvi) کو لے کر بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ دہشت گردی کی حمایت اور دہشت گردوں کو مالی مدد کرنے کے معاملے میں ذکی الرحمٰن لکھوی کو 15 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ ساتھ ہی جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔
      واضح رہے کہ حال ہی میں ممبئی حملے (Mumbai Attack) کا ماسٹر مائنڈ اور لشکر طیبہ کا دہشت گرد (Lashkar Terrorists) ذکی الرحمٰن لکھوی (Zaki-ur-Rehman Lakhvi) کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ذکی الرحمٰن لکھوی کو دہشت گردوں کی مدد کرنے اور انہیں پیسے مہیا کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ذکی الرحمٰن لکھوی نے حافظ سعید کے ساتھ مل کر 26/11 کے حملے کی سازش رچی تھی۔

      واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے آپریشنس کمانڈر ذکی الرحمٰن لکھوی کو ممبئی حملوں کے بعد 2008 میں یو این ایس سی کی تجویز کے تحت اقوام متحدہ کے ذریعہ عالمی دہشت گرد کے طورپر نامزد کیا گیا تھا۔ ممبئی حملے کی جانچ کے دوران پتہ چلا تھا کہ ذکی الرحمٰن لکھوی نے حافظ سعید کو دہشت گردانہ حملے کا پورا پلان تیار کرکے دیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: