உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تو پھرتین سالوں کے بعد ہی رہا ہوجاتا دہشت گرد اجمل قصاب

    ممبئی حملوں میں پکڑا گیا واحد دہشت گرد اجمل قصاب۔

    ممبئی حملوں میں پکڑا گیا واحد دہشت گرد اجمل قصاب۔

    جانچ افسراگراس بات کولے کرپہلے سے محتاط نہیں ہوتےتواجمل قصاب کوپھانسی کی سزا نہیں ہوتی اوراسے تین سال کی سزا پوری کرنے کے بعد پاکستان بھیجنا پڑتا۔

    • Share this:
      ممبئی میں 26/11 کو ہوئے حملے کے سب سے بڑے دہشت گردانہ حملے میں واحد زندہ پکڑا گیا دہشت گرد اجمل قصاب سینکڑوں بے گناہوں کا خون بہانے کے بعد بھی تین سال بعد جیل سے رہا ہوجاتا۔ جانچ افسراگراس بات کو لے کرپہلے سے محتاط نہیں ہوتے تو قصاب کوپھانسی کی سزا نہیں ہوتی اوراسے سزا پوری کرنے کے بعد پاکستان بھیجنا پڑتا۔

      ممبئی حملے کو 10 سال پورے ہونے پرنیوز 18 سے ایکسکلوزیو بات چیت میں جانچ افسررمیش مہالے نے یہ انکشاف کیا۔ مہالے نے بتایا کہ اجمل قصاب نے 26/11 معاملے کی سماعت شروع ہوتے ہی عدالت میں سب سے پہلے دیئے اپنے بیان میں خود کو نابالغ بتایا تھا۔ قصاب نے کہا تھا کہ وہ نابالغ ہے اوراس کا کیس جوینائل جسٹس بورڈ کے سامنے رکھا جائے۔

      مہالے بتاتے ہیں  "ہم اس بات کے لئے پوری طرح تیارتھے۔ اس بات کا احساس پہلے سے ہی تھا کہ اجمل قصاب خود کو بچانے کے لئے نابالغ کارڈ کھیل سکتا ہے۔ اس وجہ سے ہم نے پہلے ہی ثبوت جمع کررکھے تھے، جس کی وجہ سے اجمل قصاب کا یہ داوں ناکام ہوگیا۔ اگروہ اپنے منصوبوں میں کامیاب ہوجاتا تواسے تین سال کی سزا ہوتی اورپھراسے پاکستان بھیجنا پڑتا۔

      مہالے 100 رکنی اس ٹیم کا اہم حصہ تھے، جس پرقصاب سے پوچھ گچھ کو لے کراسے پھانسی تک پہنچانے کا ذمہ تھا۔ مہالے بتاتے ہیں "قصاب پورے 81 دن ان کے پاس تھا۔ پہلے دو تین دن قصاب نے کافی جھوٹ بولنے کی کوشش کی، لیکن بعد میں اس نے سب کچھ قبول کرلیا"۔

      اورجب شرط ہارگیا اجمل  قصاب

      ممبئی پولیس کے اس افسرنے بتایا کہ جب دہشت گرد اجمل قصاب کو پھانسی کے لئے لے جایا جارہا تھا تب قصاب نے مجھ سے کہا "مہالے سرآپ جیت گئے اورمیں ہار گیا"۔ دراصل قصاب مہالے سے کہتا تھا کہ جب ہندوستان کی پارلیمنٹ پرحملے کے گنہگار افضل گرو کو پھانسی نہیں دے سکے تومجھے کیا دو گے؟ اس کے بعد جب قصاب کو پھانسی پرچڑھائے جانے کے لئے ممبئی سے پنے لے کرجایا گیا، تب اس نے کہا تھا کہ مہالے سرآپ شرط جیت گئے۔

      یہ بھی پڑھیں:   پھانسی پر لٹکنے سے پہلے اجمل قصاب کے آخری الفاظ، 'آپ جیت گئے، میں ہار گیا،۔

      یہ بھی پڑھیں:   دہشت گرد اجمل قصاب کا یوپی میں جاری ہوا ذات اوررہائشی سرٹیفکیٹ، انتظامیہ میں ہلچل
      First published: