فیس بک پر لائیو آکر شخص نے کر ڈالا انتہائی خوفناک کام، FB اسٹاف نے پولیس کو دی خبر تو پھر۔۔۔
دراصل آئرلینڈ میں واقع فیس بک دفتر کے اسٹاف کو اس بات کی جانکاری ملی۔ انہوں نے فورا ممبئی پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پھر ممبئی پولیس نے چند منٹوں میں اس شخص کی لوکیشن ڈھونڈ نکالی اور دھلے پولیس کی مدد سے اس کی جان بچا لی گئی۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jan 06, 2021 08:22 AM IST

دراصل آئرلینڈ میں واقع فیس بک دفتر کے اسٹاف کو اس بات کی جانکاری ملی۔ انہوں نے فورا ممبئی پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
مہاراشٹر کے دھلے ضلع میں ایک شخص نے فیس بک پر لائیو اپنا گلا بلیڈ سے کاٹ کر خودکشی (Live Suicide) کرنے کی کوشش کی۔ حالانکہ ممبئی پولیس نے عین وقت پر فیس بک افسران اور ممبئی پولیس (Mumbai Police) نے اس کی جان بچا لی۔ دراصل آئرلینڈ میں واقع فیس بک دفتر کے اسٹاف کو اس بات کی جانکاری ملی۔ انہوں نے فورا ممبئی پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پھر ممبئی پولیس نے چند منٹوں میں اس شخص کی لوکیشن ڈحونڈ نکالی اور دھلے پولیس کی مدد سے اس کی جان بچا لی گئی۔
مڈ ڈے کی خبر کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والے 23 سال کے شخص کا نام گیانیشور پاٹل ہے۔ اس کی ماں دھلے پولیس میں ہوم گارڈ میں ہے۔ سائبر سیل کی ڈی سی پی ڈاکٹر رشمی کرندیر نے بتایا کہ انہیں تقریبا 8 بجکر 10 منٹ پر آئیرلینڈ سے فیس بک کے (Representative) کا فون آیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک شخص گیانیشور پاٹل نے اپنا گلا کاٹ لیا ہے۔ وہ پریشان ہے اور فیس بک پر لائیو کر رہا ہے۔ اگر اس کی فورا مدد کی جائے تو جان بچائی جا سکتی ہے۔
اس طریقے سے بچی شخص کی جان