உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    'آپریشن گنگا' کی ساتویں پرواز یوکرین سے 182 طلباء کو لے کر ممبئی پہنچی، مرکزی وزیر نارائن رانے نے کیا استقبال

    Russia Ukraine War: مرکزی وزیر نارائن رانے نے کہا، 'آج یوکرین سے ایک پرواز 182 ہندوستانی طلباء کو لے کر چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی ہے۔ میں نے سبھی کا استقبال کیا ہے۔ یوکرین کے حالات دیکھ کر ہر کوئی خوفزدہ تھا، میں نے سب کو یقین دلایا ہے کہ آپ سب بحفاظت یہاں پہنچ گئے ہیں۔

    • Share this:
      یوکرین (Ukraine) میں پھنسے 182 ہندوستانی شہریوں کو لے کر ساتویں آپریشن گنگا (Operation Ganga) پرواز بخارسٹ سے ممبئی پہنچی ہے۔ مرکزی وزیر نارائن رانے (Union Minister Narayan Rane) نے طلباء کی ممبئی پہنچنے پر ممبئی ایئرپورٹ پر ہندوستانی طلباء کا پرتپاک استقبال کیا۔ مرکزی وزیر نارائن رانے نے کہا، 'آج یوکرین سے ایک پرواز 182 ہندوستانی طلباء کو لے کر چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی ہے۔ میں نے سبھی کا استقبال کیا ہے۔ یوکرین کے حالات دیکھ کر ہر کوئی خوفزدہ تھا، میں نے سب کو یقین دلایا ہے کہ آپ سب بحفاظت یہاں پہنچ گئے ہیں۔ قبل ازیں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بتایا تھا کہ آپریشن گنگا کے تحت 182 پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو لے کر ساتویں پرواز رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ سے ممبئی کے لیے روانہ ہوئی ہے۔
      جے شنکر نے ٹویٹرکرکے کہا تھا، 'آپریشن گنگا اپنی ساتویں فلائٹ کے لیے آگے بڑھا ہے۔ 182 ہندوستانی شہریوں نے بحفاظت بخارسٹ سے ممبئی کا سفر شروع کیا ہے ۔
      دریں اثنا، پیر کی شام یوکرین کے بحران پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پوری سرکاری مشینری اس بات کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے کہ وہاں تمام ہندوستانی محفوظ ہیں۔

      مرکزی وزیر یوکرین کے پڑوسی ممالک کا دورہ کریں گے۔
      یوکرین کی موجودہ صورتحال پر دن کے دوران وزیر اعظم کی زیر صدارت یہ دوسرا اعلیٰ سطحی اجلاس تھا۔ حکومتی ذرائع نے پیر کو بتایا کہ  مرکزی وزرا ہردیپ سنگھ پوری، جیوتیرادتیہ سندھیا، کرن رجیجو اور جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ یوکرین کے پڑوسی ممالک میں جاری روسی فوجی کارروائیوں کے درمیان یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کے انخلاء میں تعاون کریں گے۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: