میونخ میں فائرنگ میں ایک حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک ، 10 زخمی

میونخ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جائے وقوعہ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے اور اس کے حملے میں شامل واحد شوٹر ہونے کا امکان ہے۔

Jul 23, 2016 10:09 AM IST | Updated on: Jul 23, 2016 10:12 AM IST
میونخ میں فائرنگ میں ایک حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک ، 10 زخمی

میونخ : جرمنی کے تیسرے سب سے بڑے اور جنوبی شہر میونخ کے ایک شاپنگ مال میں کل شام ہوئی فائرنگ میں ایک حملہ آور سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔

میونخ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جائے وقوعہ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے اور اس کے حملے میں شامل واحد شوٹر ہونے کا امکان ہے۔ اس نے واقعہ کو انجام دینے کے بعد خود کو گولی مار لی تھی۔ اس سے پہلے حملہ آور کی فائرنگ میں نو افراد ہلاک اور کم از کم دس دیگر زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سے اس حملے میں تین لوگوں کے شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ تاہم ترجمان نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ اب لگتا ہے کہ اس حملے کے لئے صرف ایک شخص ذمہ دار تھا۔ اس واقعہ کی وجہ سے میونخ میں ایمرجنسی نافذکر دی گئی تھی اور شہر میں خصوصی سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا تھا۔

Loading...

امریکہ نے جرمنی میں میونخ کے شاپنگ مال پر ہوئے حملے کی "سخت الفاظ میں" مذمت کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے ایک بیان میں کہا کہ، "ہم ابھی تک پوری حقیقت نہیں جانتے لیکن ہم جانتے ہیں کہ یورپ کے سب سے زیادہ متحرک شہروں میں سے ایک کے وسط میں ہوئے اس بھیانک واقعہ میں بہت سے لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ " مسٹر ارنسٹ نے کہا کہ امریکی اہلکار اپنے جرمن ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور حملے کی تحقیقات میں مدد فراہم کریں گے۔

Loading...