ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستانی انجینئر کا قتل کرنے والے امریکی نیوی آفیسر کو عمرقید کی سزا

کینساس کی ایک وفاقی عدالت نے بھارتی انجینئر شری نواس کوچیبھوتلا کو قتل کرنے والے سابق امریکی بحریہ کے اہلکار کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستانی انجینئر کا قتل کرنے والے امریکی نیوی آفیسر کو عمرقید کی سزا
بھارتی انجینئر شری نواس کوچیبھوتلا اپنی اہلیہ سنینا کے ساتھ

کینساس کی ایک وفاقی عدالت نے بھارتی انجینئر شری نواس کوچیبھوتلا کو قتل کرنے والے سابق امریکی بحریہ کے اہلکار کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ امریکی نیوی آفیسر نے گزشتہ سال بھارتی انجنیئر پر نسلی حملہ کے تحت گولی مار کر اس کا قتل کر دیا تھا۔ اس سال مارچ میں 52 سالہ ایڈم پیورنٹن کوچیتاٹلا کو قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔


پیورنٹن پر شری نواس کا قتل اور اس کے دوست کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام تھا۔ پچھلے سال 22 فروری کو اولاتھے شہر کے ’ آسٹنس بار اینڈ گرل‘ میں میرے ملک سے نکل جاو کہہ کر یہ حملہ کیا گیا تھا۔


کینساس کی عدالت نے جمعہ کو پیورنٹن کو شری نواس کو قتل کرنے کے معاملہ میں عمرقید اور اس کے دوست مداسانی کو قتل کرنے کی کوشش کا مجرم پاتے ہوئے 165 ماہ کی سزا سنائی۔ شری نواس کی بیوی سنینا دمالا نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔


سنینا نے کہا، "یہ فیصلہ میرے شوہر کو واپس تو نہیں لائے گا، لیکن اس سے ایک مضبوط پیغام جائے گا کہ اس طرح کے نسلی حملوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
First published: May 05, 2018 10:32 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading