ہوم » نیوز » عالمی منظر

معزول مصری صدر محمد مرسی کی سزائے موت منسوخ

قاہرہ۔ مصر ی اپیلی عدالت نے اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والےمعزول مصری صدر محمد مرسی کی سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کردیا اور ان پر دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 15, 2016 08:04 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
معزول مصری صدر محمد مرسی کی سزائے موت منسوخ
قاہرہ۔ مصر ی اپیلی عدالت نے اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والےمعزول مصری صدر محمد مرسی کی سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کردیا اور ان پر دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا ہے۔

قاہرہ۔ مصر ی اپیلی عدالت نے اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والےمعزول مصری صدر محمد مرسی کی سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کردیا اور ان پر دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا ہے۔ محمد مرسی کو جون 2015 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ان کے لئے یہ سزا ملک میں 2011 کی شورش کے دوران ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد جیل توڑنے کے الزامات ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ مصری عدالت نے محمد مرسی کے 100 سے زائد اخوان المسلین کے ساتھیوں کو بھی سزائے موت سنائی تھی۔


حسنی مبارک کے دور اقتدار کے خاتمے کے بعد 2011 میں مصر کے پہلے آزادانہ طور پر منتخب ہونے والے صدر محمد مرسی کو اقتدار کے صرف ایک سال بعد استعفے کے مطالبہ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ان پر اور اخوان کے دوسرے ارکان پر الزام تھا کہ ان لوگوں نے 2011 میں حماس، حزب اللہ اور مقامی جنگجوؤں کے ساتھ مل کر جیل توڑنے کی سازش کی تھی اور جیل پر حملے کے بعد محمد مرسی سمیت جماعت کے 34 لیڈر فرار ہوگئے تھے۔بعدازاں جولائی 2013 میں اس وقت کے آرمی چیف اور موجودہ صدر عبد الفتح السسی نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔


قبل ازیں اپریل 2015 میں مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو 2012 میں مظاہرین پر تشدد اور گرفتار کرنے کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔آج کے فیصلے کے بعد اب بہر حال مرسی کو سزائے موت کا سامنا نہیں رہے گا۔

First published: Nov 15, 2016 08:04 PM IST