ہوم » نیوز » عالمی منظر

دہشت گردی کے خلاف مسلم ممالک کا متحد ہو کر لڑنے کا عہد

استنبول۔ تنظیم برائے اسلامی تعاون کے رکن ملکوں کے اعلیٰ ترین رہنماؤں نے یہاں دو روزہ چوٹی کانفرنس کے اختتام پر متحد ہو کر دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف جنگ کا عزم ظاہر کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 16, 2016 12:03 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہشت گردی کے خلاف مسلم ممالک کا متحد ہو کر لڑنے کا عہد
او آئی سی کی میٹنگ 13 دسمبر کو استنبول میں ہوگی ۔ فائل فوٹو

استنبول۔ تنظیم برائے اسلامی تعاون کے رکن ملکوں کے اعلیٰ ترین رہنماؤں نے یہاں دو روزہ چوٹی کانفرنس کے اختتام پر متحد ہو کر دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف جنگ کا عزم ظاہر کیا ہے۔ کانفرنس کے اختتامی اعلامیے میں یہ توقع بھی ظاہر کی گئی کہ شام میں قیام امن کے لیے 13 اپریل سے جو مذاکرات جنیوا میں جاری ہیں، ان سے اس خونریز تنازعے کو ’جلد از جلد اور پرامن طریقے سے حل کرنے‘ میں مدد ملے گی۔ اسلامی تعاون کی تنظیم کے اس اجلاس کی اختتامی نشست کی صدارت میزبان ملک کے صدر رجب طیب اردگان نے کی۔


اختتامی اعلامیے میں وہاں موجود ملکوں کے نمائندوں نے شام اور عراق کے مختلف حصوں پر قابض دہشت گرد تنظیم داعش اور دوسرے تشدد پسند گروپوں کی سخت مذمت کی گئی۔

ترک صدر نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ کہنے کو تو مسلم ممالک ہی اس تہذیب کے وارث ہیں، جو امن اور انصاف کی اساس رکھتی ہے لیکن افسوس یہ ہے کہ اب ان مسلم ملکوں کا ذکر جنگوں، مسلح تنازعات، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے حوالے سے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’مسلمانوں کی حیثیت سے ہم اپنے مسائل پر اس وقت تک قابو نہیں پا سکتے، جب تک کہ ہم باہمی اختلافات کے باوجود آپس میں کوئی اتفاق رائے پیدا نہ کریں۔‘‘انہوں نے ترکی میں مسلم ملکوں کے مابین پولیس کی سطح پر ایک مستقل رابطہ مرکز قائم کرنے کے فیصلہ کا بھی خیر مقدم کیا۔ اس نئے پولیس رابطہ مرکز کے ذریعے تنظیم کی رکن ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنا باہمی تعاون بہتر بنا سکیں گی۔


استنبول چوٹی کانفرنس میں دنیا بھر کے مسلم ممالک کے اعلیٰ ترین نمائندے شامل ہوئے۔ ان میں سعودی فرمانروا سلمان اور ایرانی صدر حسن روحانی بھی شامل تھے، جن کے مابین یمن اور شام کے مسلح تنازعات کے باعث واضح اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ میڈیا کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف اس کی ہر شکل میں جنگ کرنے کا عہد کیا اور اس امر کی بھی مذمت کی کہ داعش عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مرتکب ہوئی ہے۔

First published: Apr 16, 2016 12:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading