امریکہ: ورجینیا میں 13 سالہ مسلم لڑکی پر حملہ، حجاب پہننے پر کہا دہشت گرد
واشنگٹن۔ امریکہ کے ورجینیا میں حجاب پہنی ایک 13 سالہ لڑکی پر حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس اس واقعے کی نفرت پر مبنی جرم کے طور پر تحقیقات کر رہی ہے۔
- News18 Hindi
- Last Updated: Apr 11, 2018 11:34 AM IST

علامتی تصویر
واشنگٹن۔ امریکہ کے ورجینیا میں حجاب پہنی ایک 13 سالہ لڑکی پر حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس اس واقعے کی نفرت پر مبنی جرم کے طور پر تحقیقات کر رہی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی منگل کی رپورٹ کے مطابق، پولیس افسران نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ لڑکی کو اس کے مذہبی ملبوسات کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ واقعہ 6 اپریل کا ہے جب لڑکی ووڈبرج علاقے میں گھوم رہی تھی۔ تبھی اس کا سامنا ایک انجان آدمی سے ہوا جس نے اسے برا بھلا کہا اور اس کی بانہوں کو پکڑ لیا۔
پولیس کے مطابق، لڑکی نے بتایا کہ اس شخص نے اس کے ہاتھوں کو پیچھے کی طرف موڑ دیا اور اس کی بانہوں میں ایک چھوٹا چاقو لگا کر اسے دہشت گرد کہنے لگا۔ جب لڑکی نے چیخنے چلانے کی کوشش کی، اس شخص نے لڑکی کے حجاب کو ہٹا کر اس کے منھ پر اپنا ہاتھ رکھ دیا۔ ایک موٹر سائیکل سوار یہ دیکھ کر اس کی طرف بڑھا جس کے بعد وہ اس جگہ سے فرار ہو گیا۔