ہوم » نیوز » عالمی منظر

برطانوی مسلم لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیمی ڈگری کی دوڑ میں لڑکوں سے بہتر کارکردگی

لندن۔ برطانوی مسلم لڑکیاں لڑکوں کے مقابلے میں بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور اعلی تعلیمی ڈگری کی دوڑ میں انھیں پہلی مرتبہ لڑکوں پر برتری حاصل ہوگئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 09, 2016 11:42 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
برطانوی مسلم لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیمی ڈگری کی دوڑ میں لڑکوں سے بہتر کارکردگی
مسلم لڑکیاں: تصویر محض علامتی ہے۔

لندن۔ برطانوی مسلم لڑکیاں لڑکوں کے مقابلے میں بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور اعلی تعلیمی ڈگری کی دوڑ میں انھیں پہلی مرتبہ لڑکوں پر برتری حاصل ہوگئی ہے۔

برمنگھم میں منعقدہ برٹش سوسیالوجیکل ایسوسی کی سالانہ کانفرنس میں ایک نئی قابل ذکر تبدیلی کی نشاندہی کی گئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی یونیورسٹیوں سے مسلمان لڑکوں کے مقابلے میں زیادہ نوجوان مسلمان لڑکیاں ڈگریاں حاصل کر رہی ہیں۔


ایسوسی ایشن کی اشاعت کے مطابق دوحہ  یونیورسٹی سے منسلک پروفیسر ڈاکٹر نبیل الخطاب اور برسٹل یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر طارق مودود کی قیادت میں کئے جانے والے جائزے سے ظاہر ہوا کہ 21 سے 24 سال کی 25 فیصد مسلم لڑکیوں نے برطانوی یونیورسٹیوں سے ڈگریاں لی تھیں جبکہ ان کہ مقابلے میں اسی عمر کے 22 فیصد لڑکے یونیورسٹی کی ڈگری رکھتے تھے۔ اس جائزے کے لیے محققین نےچھ ہزار سے زائد برطانوی طلبہ کے ایک سروے کے اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے ’جی سی ایس ای‘ کے نتائج کا بھی تجزیہ کیا ہے جس میں ثانوی اسکول کی 11 سے 14 سال کی طالبات کے ٹیسٹ کا اوسط اسکور زیادہ تھا۔


ڈاکٹر خطاب کے نزدیک ’ممکن ہے کہ اس تبدیلی کی اصل وجہ یہ ہے کہ برطانیہ میں پیدا ہونے والی مسلمان خواتین اپنی ماؤں کے برعکس ثقافتی تبدیلیوں کے عمل سے گزری ہیں ‘۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسری ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ مسلم خواتین جو اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اقتصادی طور پر مستحکم ہونا چاہتی تھیں انھیں لیبر مارکیٹ میں دقیانوسی تصورات اور نسل پرستی کی وجہ سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لڑکیوں نے اب مطلوبہ ملازمت کے حصول اور متوقع لیبر مارکیٹ میں امتیازی سلوک کے خلاف مزاحمت کرنے کے لیے اعلی تعلیمی قابلیت حاصل کرنے کے عزم کو پختہ کیا ہے۔

First published: Apr 09, 2016 11:41 AM IST