ہوم » نیوز » عالمی منظر

بارہ بنکی جیل میں مسلم قیدیوں نے بھی رکھے نوراتر کے روزے

لکھنؤ : اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع جیل میں بند ہندو مسلم قیدیوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک منفرد مثال پیش کی ہے۔ جیل میں بند تقریبا 25 مسلم قیدی ہندو قیدیوں کے ساتھ نوراتر کا روزہ رکھ رہے ہیں۔

  • News18
  • Last Updated: Oct 20, 2015 11:01 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بارہ بنکی جیل میں مسلم قیدیوں نے بھی رکھے نوراتر کے روزے
لکھنؤ : اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع جیل میں بند ہندو مسلم قیدیوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک منفرد مثال پیش کی ہے۔ جیل میں بند تقریبا 25 مسلم قیدی ہندو قیدیوں کے ساتھ نوراتر کا روزہ رکھ رہے ہیں۔

لکھنؤ : اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع جیل میں بند ہندو مسلم قیدیوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک منفرد مثال پیش کی ہے۔ جیل میں بند تقریبا 25 مسلم قیدی ہندو قیدیوں کے ساتھ نوراتر کا روزہ رکھ رہے ہیں۔


جیل انتظامیہ نے ان قیدیوں کے لئے پھل کھانے کا انتظام کیا ہے۔ بارہ بنکی جیل میں ایک ہزار سے زائد قیدی ہیں۔ ان میں سے تقریبا 200 ہندو اور 25 مسلم قیدی اس سال نوراتر کا روزہ رکھے ہوئے ہیں۔ یہ تمام قیدی پہلی نوراتر یعنی 13 اکتوبر سے باقاعدہ روزے کی حالت میں ہیں۔


جیل انتظامیہ نے ان کے لئے کھانے پینے کی ان تمام چیزوں کا انتظام کیا ہے، جو نوراتر میں روزہ دار کے لئے ضروری ہوتی ہیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ آلوک سنگھ نے بتایا کہ جیل میں ہندو مسلم بھائی چارے کی اس مثال سے مکمل ضلع انتظامیہ خوش ہے۔ ایسے میں جیل کے تمام ملازمین بڑے جوش و خروش کے ساتھ ان قیدیوں کی مدد کر رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ جیل میں ہندو مسلم قیدیوں نے ایک ساتھ نوراتر کا روزہ رکھ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک منفرد مثال پیش کی ہے۔ اس سے سب کو سبق حاصل کرنا چاہئے۔

First published: Oct 20, 2015 10:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading