உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سویڈن میں یہودی لابی کی سازش اور نفرت انگیز مہم کا نتیجہ ، مسلم وزیر کو دینا پڑا استعفی

    اسٹاک ہوم : سویڈن کی کابینہ میں شامل ترک نژاد ایک مسلمان وزیرمحمدقبلان نے یہودی لابی کی مسلسل نفرت انگیز مہم کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      اسٹاک ہوم : سویڈن کی کابینہ میں شامل ترک نژاد ایک مسلمان وزیرمحمدقبلان نے یہودی لابی کی مسلسل نفرت انگیز مہم کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سویڈن میں ہاؤسنگ کے وزیر محمد قبلان کے خلاف کچھ عرصے سے ملک کےسیاسی اور ابلاغی حلقوں میں یہود دشمنی کےالزامات کی مکروہ مہم چلائی جا رہی ہے جس میں ان کے ایک سابقہ بیان کو بنیاد بنا کرانہیں مورد الزم ٹھہرانے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔
      ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ترک نژاد وزیر محمد قبلان نے ایک بیان میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو نازیوں کے کیمپوں میں ہونے والے قتل عام کے مماثل قرار دیا تھا۔ محمد قبلان کے خلاف مہم چلانے والوں میں اسٹاک ہوم میں متعین اسرائیلی سفیر اور ملک میں سرگرم یہودی لابی پیش پیش رہے۔
      سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لوفین نے پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں ہاؤسنگ کے وزیر محمد قبلان کے استعفے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کی جگہ انوائرمنٹ پارٹی کے ایک دوسرے رکن ببیر بولونڈ کو وزارت ہاؤسنگ کا قلم دان سونپا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد قبلان کا تعلق بھی اسی جماعت سے ہے۔
      First published: