ٹرمپ کے خلاف بطور احتجاج وہائٹ ہاوس کے سامنے جمعہ کی نماز ادا کی گئی

واشنگٹن۔ یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر منظوری دیئے جانے سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مخالفت میں واشنگٹن میں سیکڑوں مسلمانوں نے احتجاجا وہائٹ ہاؤس کے سامنے نمازِ جمعہ ادا کی۔

Dec 09, 2017 09:34 PM IST | Updated on: Dec 09, 2017 09:34 PM IST
ٹرمپ کے خلاف بطور احتجاج وہائٹ ہاوس کے سامنے جمعہ کی نماز ادا کی گئی

جمعہ کے روز متعدد عرب اور اسلامی ممالک میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہروں میں بیت المقدس کے حوالے سے ٹرمپ کے فیصلے پر مذمت اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کیا۔: فوٹو، اے ایف پی۔

واشنگٹن۔ یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر منظوری دیئے جانے سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مخالفت میں واشنگٹن میں سیکڑوں مسلمانوں نے  احتجاجا وہائٹ ہاؤس کے سامنے نمازِ جمعہ ادا کی۔ یہ مجمع امریکا میں مسلمان تنظیموں کی جانب سے دعوت پر وہائٹ ہاؤس کے سامنے واقع "لیوائٹ اسکوائر" کے چھوٹے سے باغ میں جمع ہوا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، مظاہرین میں بہت سے لوگوں نے اپنی گردنوں پر فلسطینی پرچم باندھا ہوا تھا جب کہ بعض کے ہاتھوں میں بینر تھے جن پر مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی بستیوں کی آباد کاری کے خلاف مذمتی عبارتیں تحریر تھیں۔ امریکی اسلامی کونسل کے ڈائریکٹر جنرل نہاد عوض کے مطابق "ٹرمپ بیت المقدس یا فلسطین کی اراضی کے ایک ذرّے کا بھی مالک نہیں ، وہ ٹرمپ ٹاور کے مالک ہیں اور اپنی اس ملکیت کو اسرائیلیوں کو دے سکتے ہیں"۔

جمعہ کے روز متعدد عرب اور اسلامی ممالک میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہروں میں بیت المقدس کے حوالے سے ٹرمپ کے فیصلے پر مذمت اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کیا۔

Loading...

Loading...