اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امریکہ میں سال 2050 تک مسلمانوں کی آبادی ہو جائے گی دوگنی: پیو ریسرچ سینٹر

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    نئی دہلی۔ امریکہ میں فی الحال مسلمانوں کی آبادی تقریباً تینتیس لاکھ ہے یعنی وہاں کی بتیس اعشاریہ دو کروڑ کی کل آبادی میں مسلمان تقریبا ایک فیصد ہیں۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ امریکہ میں فی الحال مسلمانوں کی آبادی تقریباً تینتیس لاکھ ہے یعنی وہاں کی بتیس اعشاریہ دو کروڑ کی کل آبادی میں مسلمان تقریبا ایک فیصد ہیں۔ جبکہ دو ہزار پچاس تک امریکہ میں مسلمانوں کی آبادی دوگنا زیادہ ہو جائے گی۔


      پیو ریسرچ سینٹر کے ایک تخمینہ کے مطابق، دو ہزار پچاس تک امریکہ میں مقیم مسلمانوں کی تعداد موجودہ تعداد  سے دوگنی ہو جائے گی۔ فی الحال امریکہ میں مسلمان یہودیوں سے کم ہیں۔ لیکن ان کی تعداد ہندووں سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں یہودی ستاون لاکھ کے قریب ہیں جبکہ ہندووں کی تعداد تقریباً اکیس لاکھ ہے۔


      سینٹر کے ایک تخمینہ کے مطابق، مسلمان دو ہزار چالیس میں امریکہ میں عیسائیوں کے بعد سب سے بڑا مذہبی گروہ ہوں گے۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ پچیس سال میں یہودیوں کو اپنے پیچھے چھوڑ دیں گے۔ امریکہ میں نیو جرسی میں سب سے زیادہ مسلمان رہتے ہیں۔ خیال رہے کہ امریکہ میں مذہب اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے ۔

      First published: