امریکہ نے سات مسلم ممالک کے شہریوں کے اپنے ملک میں داخلہ پر عائد پابندی واپس لی

واشنگٹن۔ امریکی محکمہ خارجہ نے سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلہ پر عائد پابندی واپس لے لی ہے اور اب لوگ ویلڈ ویزے کے ساتھ امریکہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

Feb 05, 2017 10:09 AM IST | Updated on: Feb 05, 2017 10:09 AM IST
امریکہ نے سات مسلم ممالک کے شہریوں کے اپنے ملک میں داخلہ پر عائد پابندی واپس لی

تصویر: رائٹرز

واشنگٹن۔  امریکی محکمہ خارجہ نے سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلہ پر عائد پابندی واپس لے لی ہے اور اب لوگ ویلڈ ویزے کے ساتھ امریکہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے ایک افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ سیٹل کے جج کی طرف سے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حکم پر روک لگائے جانے کے تناظرمیں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب جائز ویزہ رکھنے والے تمام لوگوں کو امریکہ آنے کی اجازت ہے۔

افسر کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے امریکہ آنے پر پابندی لگانے سے منسلک ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف وفاقی جج کے فیصلے کی تعمیل میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ افسر نے کہا کہ داخلہ پر عائد پابندی کے فیصلے کو واپس لے لیا گیا ہے۔ جائز ویزا رکھنے والے شہری اب امریکہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ صدر کے ویزا سے متعلق حکم کی وجہ سے 60 ہزار سے زائد ٹریول ویزے مسترد کر دیے گئے تھے۔

Loading...

Loading...