مدینہ منورہ۔ روضہ رسولؐ کے نائب متولی اور خادم شیخ امام بن حسین بن علی زین العابدین انتقال کر گئے۔ ان کا تعلق موذن رسول حضرت بلال حبشیؓ کے خاندان سے تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شیخ امام بن حسین بن علی زین العابدین کا انتقال فجر کے وقت ہوا تاہم انکی نماز جنازہ سعودی وقت کے مطابق نماز عصر کے بعد ادا کی گئی۔ عالم اسلام کی ممتاز شخصیات سمیت دنیا کے دیگر قائدین نے شیخ امام بن حسین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ عالم اسلام انتہائی اہم شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔