ہوم » نیوز » عالمی منظر

برہنہ ہوکر شخص سڑک پر کرنے لگا انتہائی غلط حرکت، سوشل میڈیا پر ویڈیو ہورہا ہے وائرل

ایک شخص نے ایسی گھنونی حرکت کر ڈالی جس سے لوگوں کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ شخص نیوڈ (برہنہ) ہوکر اچانک سڑک پر آگیا اور ٹریفک کو روکنا شروع کردیا جس کے بعد سڑک پر اچانک گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔ ب

  • Share this:
برہنہ ہوکر شخص سڑک پر کرنے لگا انتہائی غلط حرکت، سوشل میڈیا پر ویڈیو ہورہا ہے وائرل
یوکرین میں نیوڈ شخص کا ویڈیو وائرل

یوکرین (Ukraine) میں ایک شخص نے ایسی گھنونی حرکت کر ڈالی جس سے لوگوں کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ شخص نیوڈ (برہنہ) ہوکر اچانک سڑک پر آگیا اور ٹریفک کو روکنا شروع کردیا جس کے بعد سڑک پر اچانک گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔ بھیانک ٹھنڈ میں اس نیوڈ شخص (Nude man)کو سڑک ٹریفک روکتے دیکھ کر آس۔پاس کے لوگ بھی حیران ہوگئے۔ اس واقعے کا ویڈیو اب سوشل میڈیا (Social Media) پر وائرل ہورہا ہے۔


ڈیلی میل میں چھپی خبر کے مطابق ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ ایک نیوڈ شخص (Nude man) سڑک پر پیدل چلتا جارہا ہے۔ کچھ دور چلنے کے بعد اس شخص نے کاروں کو روکنا شروع کردیا۔ اس دوران وہ ایک سفید کار کے سامنے جاکر کھڑا ہوگیا۔ اس کار نے نیوڈ شخص (Nude man)سے بچنے کیلئے اپنی کار کا اسٹیئرنگ کو خوب گھمایا لیکن شکص نے اپنے دونوں ہاتھوں کو پھیلاکر راستہ روک دیا۔ اس طرح روکے جانے سے پریشان ڈرائیور نے باہر نکل کر اس برہنہ شخص سے بحث کی۔ اس دوران کار سوار نے برہنہ آدمی کے چہرے پر ایک زبردست مکا مار دیا۔ اچانک ہوئے حملے سے وہ برہنہ آدمی زمین پر گر گیا۔


پانچ اگست کو ٹویٹر پر اپلوڈ کیا گیا یہ ویڈیو

اس واقعے کا ویڈیو پانچ اگست کو سوشل میڈیا ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپلوڈ کیا گیا تھا جس کے بعد سے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا (Social Media) پر وائرل ہو رہا ہے۔ اب تک کئی لاکھ لوگوں نے اس وائرل ویڈیو کو دیکھا ہے۔ حالانکہ اس کی جانکاری نہیں ہے کہ کس تاریخ کو فلمایا گیا اور کیا اس معاملے میں کوئی پولیس کیس درج بھی ہوا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اس پاپ سنگر کی بیوی نے شوہر کا پہلے کیا قتل پھر لاش کے ساتھ کیا ایسا بھیانک کام، رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 07, 2020 08:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading