ہوم » نیوز » عالمی منظر

دو عمارتوں کے درمیان 8 انچ پتلی جگہ میں پھنسی خاتون، باہر آئی تو تھی بغیر کپڑوں کے، لوگوں کے اڑے ہوش

مریکہ کے کیلیفورنیا میں دو عمارتوں کے درمیان میں محض آٹھ انچ پتلی جگہ پھنسی خاتون کو بچاؤ اہلکاریوں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ حالانکہ خاتون کو دو گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد بچاؤ اہلکاریوں نے صحیح سلامت باہر نکال لیا واقعے کے وقت خاتون بغیر کپڑوں کے تھی۔

  • Share this:
دو عمارتوں کے درمیان 8 انچ پتلی جگہ میں پھنسی خاتون، باہر آئی تو تھی بغیر کپڑوں کے، لوگوں کے اڑے ہوش
مریکہ کے کیلیفورنیا میں دو عمارتوں کے درمیان میں محض آٹھ انچ پتلی جگہ پھنسی خاتون کو بچاؤ اہلکاریوں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ حالانکہ خاتون کو دو گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد بچاؤ اہلکاریوں نے صحیح سلامت باہر نکال لیا واقعے کے وقت خاتون بغیر کپڑوں کے تھی۔

امریکہ کے کیلیفورنیا (California) کے سینٹا اینا میں ایک خاتون آٹھ انچ پتلی جگہ میں اس قدر پھنس گئی کہ اس کا وہاں سے نکل پانا ناممکن تھا۔ مدد کیلئے چیخ رہی خاتون کی آواز جب دو عمارتوں کی دیوار کے درمیان لوگوں نے سنی تو حیران رہ گئے۔ اس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس اور فائر محکمہ کی ٹیم نے خاتون کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ امریکہ کے کیلیفورنیا میں دو عمارتوں کے درمیان میں محض آٹھ انچ پتلی جگہ پھنسی خاتون کو بچاؤ اہلکاریوں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ حالانکہ خاتون کو دو گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد بچاؤ اہلکاریوں نے صحیح سلامت باہر نکال لیا واقعے کے وقت خاتون بغیر کپڑوں کے تھی۔

سینٹا اینا میں اورینج کاؤنٹی فائرل اتھارٹی (OCFA) کے ذریعے دی گئی جانکاری کے مطابق دوپہر کے (OCFA) دو بجے تقریبا انہیں اس واقعے کے بارے میں جانکاری ملی۔ اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ٹیم کو بتایا گیا کہ دیوار کے اندر سے کسی خاتون کی آواز آرہی ہے۔ OCFA کے بچاؤ اہلکاروں کے ذریعے دیوار میں چھید کرکے جب دیکھا گیا تو وہ حیران رہ گئے۔ دو عمارت کے بیچ کا گیپ تقریبا آٹھ انچ کا تھا۔ اس گیپ سے ہی تیز آواز آرہی تھی۔ حالانکہ کسی کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ خاتون آٹھ انچ کی خالی جگہ میں کیسے گھسی؟

ریسکیو ٹیم کے ممبران نے بتایا کہ خاتون کو نکالنے کیلئے عمارت کا ایک بڑا حصہ توڑنا پڑا تب جاکر وہ باہر آ پائی۔ خاتون وہاں کیسے پہنچی اس کی ڈٹیل ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ فائر اتھارٹی کے ذریعے ٹویٹر پر ریسکیو آپریشن کا ویڈیو پوسٹ کیا گیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح خاتون کو دو گھنٹے کی مشقت کے بعد باہر نکالا جا سکا۔


خاتون کو علاج کیلئے اسپتال بھیجا گیا ہے ۔ حالانکہ یہ مسٹری ابھی بھی بنی ہوئی ہے کہ یہ خاتون وہاں کیسے پھنسی؟ پولیس افسران اس معاملے میں جانچ کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ OCFA کے کیپٹن تھین گیوین نے کہا کہ ابھی ہم سبھی کیلئے ایک مسٹری ہی ہے کہ وہ خاتون وہاں کیسے پھنسی۔ انہوں نے کہا کہ ان سوالوں کے جواب ملتے ہی پوری اطلاع دی جائے گی۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 17, 2021 02:16 PM IST