ہوم » نیوز » عالمی منظر

Hajj 2021: خوش نصیب عازمین حج کے ناموں کاآج ہوگااعلان،ویکسین کےدونوں ڈوزلینےوالوں کوترجیح

درخواست گزاروں میں 150 ممالک سے تعلق رکھنے والے باشندے شامل ہیں جن میں 59 فیصد مرد اور 41 فیصد خواتین شامل ہیں ۔

  • Siasat
  • Last Updated: Jun 25, 2021 07:03 AM IST
  • Share this:
Hajj 2021: خوش نصیب عازمین حج کے ناموں کاآج ہوگااعلان،ویکسین کےدونوں ڈوزلینےوالوں کوترجیح
وزارت حج و عمرہ کے مطابق ان 60 ہزار خوش نصیبوں کے نام کا اعلان جمعہ /25 جون کی دوپہر میں کیا جائے گا ۔ یہ ساری کارروائی کمپیوٹر سسٹم کے ذریعہ ہی ہوگی ۔

حج 2021 ء کیلئے درخواستوں کی وصولی چہارشنبہ کی رات دس بجے بند ہوگئی ۔ یاد رہے کہ پچھلے ہفتہ کے دن تک چھ لاکھ سے زیادہ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی آن لائن حج درخواستیں داخل کر چکے تھے ۔ بتایا گیا کہ درخواست گزاروں میں 150 ممالک سے تعلق رکھنے والے باشندے شامل ہیں جن میں 59 فیصد مرد اور 41 فیصد خواتین شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں میں حجاج کی سالانہ تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرتی رہی تھی مگر کورونا وباء کی وجہ سے حج 2020 ء میں صرف ایک ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گئی تھی جبکہ یہ تعداد 2021 ء میں 60 ہزار کی گئی ہے ۔



وزارت حج و عمرہ کے کمپیوٹر سسٹم میںچھ لاکھ سے زائد عازمین کے نام درج ہوئے ہیں ۔ جن میں سے صرف 60 ہزار افراد کو امسال حج کا اجازت نامہ جاری ہوگا جبکہ چھ لاکھ سے زائد فرزندان توحید اللہ کے گھر کی زیارت کے آرزومند ہیں ۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق ان 60 ہزار خوش نصیبوں کے نام کا اعلان جمعہ /25 جون کی دوپہر میں کیا جائے گا ۔ یہ ساری کارروائی کمپیوٹر سسٹم کے ذریعہ ہی ہوگی ۔ انتخاب کے جو ضوابط وزارت نے مقرر کئے ہیں ان ہی اصولوں کی بنیاد پر اجازت نامے جاری ہوں گے ۔


امسال حج کیلئے 3 پیاکیج رکھے گئے ہیں جن میں پہلے پیکیج کی قیمت 16560/- ریال جو منیٰ ٹاور کا ہے جبکہ دوسرا پیکیج 14381/- ریال اور تیسرا پیکیج 12113/- ریال کا ہے ۔ دوسرے او ر تیسرے پیکیج کے حجاج منیٰ میں خیموں میں قیام کریں گے ۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jun 25, 2021 06:58 AM IST