ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈوکلام تعطل کے بعد آج وزیر اعظم مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ہوگی ملاقات

ڈوکلا تعطل ختم ہونے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جنگ پنگ کے درمیان آج پہلی دو طرفہ ملاقات ہوگی

  • Share this:
ڈوکلام تعطل کے بعد آج وزیر اعظم مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ہوگی ملاقات
ڈوکلا تعطل ختم ہونے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جنگ پنگ کے درمیان آج پہلی دو طرفہ ملاقات ہوگی

بیجنگ : ڈوکلا تعطل ختم ہونے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جنگ پنگ کے درمیان آج پہلی دو طرفہ ملاقات ہوگی ۔ وزارت خانہ کے حکام کے مطابق مودی منگل کو جن پنگ سے ملاقات کریں گے ۔ میانمار کے دورہ پر نکلنے سے پہلے مودی کا یہ آخری سرکاری پروگرام ہوگا ۔

وزیر اعظم مودی برکس چوٹی کانفرنس میں شامل ہونے کیلئے اتوار کو چین پہنچے تھے ۔ ذرائع نے کہا کہ مودی اور شی کی اس ملاقات کے دوران دونوں لیڈر اعتماد کی بحالی کے اقدام پر تبادلہ خیال کرسکتے ہیں ۔

تاہم ذرائع نے دونوں رہنماوں کے درمیان کی بات میں آنے والے والے معاملون کی تفصیل بتانے سے انکار کردیا ۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعطل کے بعد آگے بڑھنے کا جذبہ ہے ۔

First published: Sep 05, 2017 09:41 AM IST