اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مشن چندرائن 2 :ناسا نے جاری کی لینڈروکرم کی لینڈنگ سائٹ کی تصاویر

    مشن چندرائن 2 :ناسا نے جاری کی لینڈروکرم کی لینڈنگ سائٹ کی تصاویر

    مشن چندرائن 2 :ناسا نے جاری کی لینڈروکرم کی لینڈنگ سائٹ کی تصاویر

    امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے ہندوستان کے پروقارمشن چندرائن 2 کے لینڈروکرم کی لینڈنگ سائٹ کی تصاویرجاری کی ہیں۔ تصویروں کی بنیاد پر ، ناسا کا کہنا ہے کہ لینڈروکرم نے چاند کی سطح پرکافی مشکل سے لینڈنگ کی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے ہندوستان کے پروقارمشن چندرائن 2 کے لینڈروکرم کی لینڈنگ سائٹ کی تصاویرجاری کی ہیں۔ تصویروں کی بنیاد پر ، ناسا کا کہنا ہے کہ لینڈروکرم نے چاند کی سطح پرکافی مشکل سے لینڈنگ کی تھی۔ یعنی وکرم تیزرفتار سے چاند کے جنوبی قطب میں اترا۔ناسانے ابھی تک وکرم کی کوئی تصویرجاری نہیں کی ہے۔ لیکن ناسا نے یقین دلایا ہے کہ اکتوبرمیں وہ کچھ اورتصاویر جاری کرسکتے ہیں۔ ناسا کی ہائی ریزولوشن امیج کوچاند کے مدار لگائے گئے کیمرے کے ذریعے قید کیا گیا ہے۔

      ناسا کے سائنس دانوں کے مطابق، چاند پررات ہے ،جس کی وجہ سے زیادہ ترسطح پرصرف تاریکی نظرآتی ہے۔ ایسی صورتحال میں ، لینڈر کسی سائے میں کے درمیان چھپاہوسکتا ہے۔ ایک ہی وقت میں ، لینڈر وکرم کے ظاہر نہ ہونے کی ایک وجہ،دھول بھی ہے۔​​ناسا نے کہا کہ وکرم کو تلاش کرنے کے لئے اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں دوبارہ کوشش کی جائے گی۔

      کیوں نظرنہیں آیا لینڈر وکرم

      ناسا کے مطابق'ایل آر او' ایک بار کے ذریعہ ایک بارپھرلینڈنگ سائٹ سے کا مشاہدہ کیاجائیگا۔ 14اکتوبرکوپھرسے لینڈنگ سائٹ کی تصویرلی جاسکتاہے۔ ناسا کا کہناہے کہ 17 ستمبر کو'ایل آر او' لینڈنگ سائٹ کے پاس سے گزرا اور بہت ساری تصاویر کھینچی۔ تاہم ، تصویروں میں لینڈر وکرم کہیں نظر نہیں آیا ہے۔ ناسا نے کہا ہے کہ جس وقت ایل آر او مدارمیں چکرلگارہاتھا اس وقت وہاں شام ڈھل رہی تھی، لہذا سائے کی وجہ سے صاف تصاویر کا حصول ممکن نہیں ہوپایاہے۔ ناساکا کہناہے کہ ہوسکتا ہے کہ لینڈر وکرم کسی سائے میں چھپا ہوا ہو۔ ناسا کے منصوبہ کے مطابق 14اکتوبر میں چاند پرروشنی میں اضافہ ہوگا، تب وکرم کی تلاش کی جائے گی۔

      وکرم لینڈرکا زمین سے ٹوٹا تھا رابطہ

      ہم آپ کو بتادیں کہ7 ستمبر کی آدھی رات کو، وکرم لینڈر کے چاند کے جنوبی قطب تک پہنچنے سے پہلے ہی زمین سے اسکارابطہ ٹوٹ گیاتھا۔یہ واقعہ ایسے واقت ہوا جب،سورج کی روشنی چاند پرپڑنی شروع ہوگئی۔

      مشن چندرائن 2: 98 فیصد ہدف حاصل 

      حال ہی میں ، ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ادارہ (اسرو) کے صدر کے سیون نے کہا کہ چندرائن 2 مشن نے اپنا 98 فیصد ہدف حاصل کرلیا ہے۔ اسرو کے چیئرمین کا کہناہے کہ چندرائن 2 کا آربیٹر صحیح طریقے سے کام کررہاہے اور اب اسرو نے دوسرے مشن پرکام شروع کردیاہے۔
      First published: