உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان جاکر عمران خان کو بتایا ’بڑا بھائی‘، بی جے پی نے کی تنقید

    نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان جاکر عمران خان کو بتایا ’بڑا بھائی‘، بی جے پی نے کی تنقید

    نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان جاکر عمران خان کو بتایا ’بڑا بھائی‘، بی جے پی نے کی تنقید

    Kartarpur Corridor: پنجاب کانگریس (Punjab Congress) کے صدر نوجوت سنگھ سدھو (Navjot Singh Sidhu) ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ پاکستان کے کرتارپور صاحب (Kartarpur Corridor) میں پیشانی ٹیکنے سے پہلے انہوں نے وہاں کے وزیر اعظم عمران خان کو ’بڑے بھائی‘ کہا ہے۔ کانگریس لیڈر کے ذریعہ عمران خان کی تعریف پر بی جے پی نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پنجاب کانگریس (Punjab Congress) کے صدر نوجوت سنگھ سدھو (Navjot Singh Sidhu) ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ پاکستان کے کرتارپور صاحب (Kartarpur Corridor) میں پیشانی ٹیکنے سے پہلے انہوں نے وہاں کے وزیر اعظم عمران خان کو ’بڑے بھائی‘ کہا ہے۔ کانگریس لیڈر کے ذریعہ عمران خان کی تعریف پر بی جے پی نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو مسلسل کرتار پور کاریڈور کو لے کر عمران خان کی تعریف کرتے رہے ہیں۔ کرتار پور گلیارا پاکستان میں گرودوارہ دربار صاحب کو گرداس پور ضلع میں ڈیرا بابا نانک سے جوڑتا ہے۔ گرونانک دیو کی جینتی کے موقع پر کرتار پور گلیارا اسی ہفتے کھولا گیا ہے۔ کورونا کے سبب کرتار پور صاحب گرودوارے تک تیرتھ یاترا مارچ 2020 میں معطل کردی گئی تھی۔

      بی جے پی نے سدھو پر بولا حملہ

      بی جے پی کے ترجمان امت مالویہ نے ٹوئٹر پر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف حملہ کرتے ہوئے لکھا، ’راہل گاندھی کے چہیتے نوجوت سنگھ سدھو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا ’بڑا بھائی‘ کہتے ہیں۔ گزشتہ بار انہوں نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوا کو گلے لگایا تھا، ان کی جم کر تعریف کی تھی، لہٰذا اس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے کہ گاندھی بھائی - بہنوں نے تجربہ کار امریندر سنگھ کے بدلے پاکستان سے پیار کرنے والے سدھو کو چنا‘۔



      وزیر اعلیٰ چنی کے ساتھ نہیں گئے سدھو

      اس سے قبل ریاست کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے کابینہ اراکین کے ساتھ گرودوارے میں پیشانی ٹیکہ تھا۔ حالانکہ، اس دوران ’جتھے‘ میں نوجوت سنگھ سدھو شامل نہیں ہو سکے تھے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے جمعرات کو ایک ویڈیو شیئرکیا، جس میں انہوں نے اپنے پاکستان کے سفر کو یاد کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے مذہبی مقام کی جھلکیاں بھی دکھائی تھیں۔ نوجوت سنگھ سدھو نے  ویڈیو میں پاکستان کے سفر کے دوران کئی مقامات کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس ویڈیو کو ’دی کرتار پور اسٹوری‘ نام دیا تھا۔

      عمران خان نے کی سدھو کی تعریف

      کووڈ-19 کے سبب 20 ماہ کے وقفے کے بعد کرتار پور صاحب کاریڈور کے پھر سے کھلنے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان سکھ تیرتھ یاترا کا راستہ کھولنے میں نوجوت سنگھ سدھو کے کردار کی تعریف کی۔ kartarpurcorridor.com ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ گلیارے کا خیال عمران خان نے سدھو کے ساتھ شیئر کیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: