உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنامہ پیپر لیک معاملہ : نواز شریف کو استعفی دینا ہوگا: عمران

    عمران خان ۔ فائل فوٹو

    عمران خان ۔ فائل فوٹو

    اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو پنامہ پیپر لیک معاملے میں نام آنے کے پیش نظر استعفی دینا ہوگا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو پنامہ پیپر لیک معاملے میں نام آنے کے پیش نظر استعفی دینا ہوگا۔ پاکستانی اخبار ’ایکسپریس ٹربیون‘میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پارٹی کی 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر یہاں ایف -9 پارک میں کل ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر خان نے کہا، ’’میاں صاحب (نواز شریف) آپ کو جانا ہوگا۔


      انہوں نے کہا، ’’ہم بدعنوانی کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے اور اس کی شروعات ہم سندھ سے کریں گے جہاں ہم 26 اپریل کو جائیں گے اور اگلے اتوار کو لاہور پہنچیں گے۔‘‘ مسٹر خان نے کہا، پارٹی کی تشکیل کو 20 سال ہو گئے ہیں لیکن مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے میں نے ابھی پارٹی کا آغاز کیا ہے۔ میرے سیاسی جدوجہد کے دو دہائی ہو گئے ہیں لیکن میں اور 20 سال گزارنے کے لئے ابھی تیار ہوں۔میں جدوجہد میں ساتھ دینے کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔

      First published: