اسلام آباد۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر بدعنوانی کے معاملے میں آج پھر احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ پاکستانی اخبار 'ڈان' کے مطابق مسٹر نواز شریف احتساب عدالت کے سامنے آج 13 ویں بار پیش ہوئے ہیں۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ آج صبح لاہور سے یہاں پہنچے اور تھوڑی دیر پنجاب ہاؤس میں ٹھہرنے کے بعد عدالت پہنچے۔ ان کے عدالت پہنچنے کے پیش نظر عدالت کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات نظر آئے۔
ڈان نے بتایا کہ تین گواہان جج محمد بشیر کے سامنے اپنے بیان درج کرائیں گے ۔ سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بنچ نے 28 جولائی کو نیشنل اکاؤنٹیبلیٹی بیورو (نیب) کو نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف چھ ہفتے میں ثبوت پیش کرنے کی ہدایت دی ہے اور زیریں عدالت کو چھ ماہ کے اندر کیس کی سماعت مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
بنچ نے جسٹس اعزاز الاحسن کو احتساب عدالت کی کارروائی کی نگرانی کرنے کا کام سونپا ہے۔ نیب کے تمام مقدمات میں سابق وزیر اعظم اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین کا نام آیا ہے جبکہ مریم اور ان کے شوہر صفدر کا نام صرف ایون فیلڈ کے مقدمہ میں سامنے آیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔