ہوم » نیوز » عالمی منظر

جیش محمد اورلشکرطیبہ کو پناہ دینے والے شہبازشریف نےکہا 'دہلی میں لہرائیں گےپاکستان کا جھنڈا'۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھائی نے جیو ٹی سی بات کرتے ہوئے یہ  بات کہی۔

  • Share this:
جیش محمد اورلشکرطیبہ کو پناہ دینے والے شہبازشریف نےکہا 'دہلی میں لہرائیں گےپاکستان کا جھنڈا'۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ان کے بھائی شہباز شریف : فائل فوٹو

ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ جیش محمد کےدہشت گرد کیمپوں پربمباری کرنے کے بعد پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھائی اورپارٹی لیڈرشہبازشریف نے کہا کہ 'اب پاکستان کا جھنڈا دہلی میں لہرایا جائے گا'۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم کے بھائی نے جیو ٹی وی سے بات چیت میں یہ بات کہی۔


واضح رہے شہبازشریف کا یہ بیان اسی دن آیا ہے جب پوری دنیا کی میڈیا میں ہندوستانی فضائیہ کی زبردست کارروائی کی چرچا ہورہی ہے۔ دراصل ہندوستانی فضائیہ نے منگل کوعلی الصبح پاکستان مقبوضہ کشمیرعلاقے میں گھس کربالا کوٹ میں بمباری کی، جس سے جیش محمد کے تقریباً 300 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


میراج 2000 طیاروں نے اس ایئراسٹرائیک کو انجام دیا۔ اس بات کی جانکاری خود پاکستان کے جنرل نے ٹوئٹ کرکے دی۔ اس کے بعد ہندوستانی وزارت خارجہ نے اس ایئراسٹرائیک کی تفصیلی اطلاع ایک پریس کانفرنس میں شیئر کی۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ایئراسٹرائیک میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے تقریباً 300 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ حالانکہ پاکستان نے ایسے کسی بھی حادثہ سے واضح طورپرانکارکیا ہے۔ دراصل ہندوستان اس ایئراسٹرائیک کوپلوامہ میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں پرہوئے دہشت گردانہ حملے کا جواب بتایا جارہا ہے۔
First published: Feb 27, 2019 11:27 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading