உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    باز نہیں آئے نواز شریف ، اب بان کی مون کو سونپا ہندوستان کے خلاف شکایتوں کا پلندہ

    پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کو ایک ڈوزیئر پیش کیا ہے جس میں کشمیر میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات ہیں ۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      نیویارک : پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کو ایک ڈوزیئر پیش کیا ہے جس میں کشمیر میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات ہیں ۔  ڈان آن لائن کی رپورٹ کے مطابق  وزیر اعظم نے بدھ کی رات بان کو کشمیری کی مبینہ قابل رحم صورت حال سے آگاہ کیا ۔ شریف نے ان سے کہا کہ کشمیری اس علاقے میں ہندوستانی بربریت کا شکار ہیں ۔ خیال رہے کہ سال رواں آٹھ جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے مارے جانے کے بعد سے تشدد جاری ہے ۔ وانی کے مارے جانے کے بعد پر تشدد احتجاج اور جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں ۔

      نواز شریف نے بان کی مون سے کہا کہ  اندھا دھند طریقے سے پیلیٹ گن کے استعمال کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں لوگ اندھے ہو گئے ہیں ، یہ ہندوستانی سیکورٹی فورسز کی وحشیانہ ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے ۔ شریف نے الزام لگایا کہ کرفیو، کشمیری لیڈروں کو جیل میں ڈالنے اور خاص طور پر پیلیٹ گن سے زخمیوں کا علاج کرنے سے ہندوستان انکار کررہا ہے ۔

      ڈوزیئر میں ثبوت کے طور پر پیلیٹ گن سے زخمی افراد کی تصویر بھی لگائی گئی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کا ہندوستان سے ہر حال میں عمل کرنے کی اپیل کی جائے ۔  انہوں نے کشمیر میں موت کی آزادانہ جانچ کرانے اور سچائی کا پتہ لگانے کے لئے اقوام متحدہ کی ایک ٹیم کو بھیجنے پر زور دیا ۔
      First published: