پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کو مارنے کی سازش، بیٹے نےفوج پرلگایا زہردینے کا الزام

نوازشریف کے بیٹے حسین نوازنےالزام لگایا ہےکہ ان کے والد کوجیل میں زہردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ان کی حالات مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے۔

Oct 23, 2019 03:58 PM IST | Updated on: Oct 23, 2019 03:58 PM IST
پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کو مارنے کی سازش، بیٹے نےفوج پرلگایا زہردینے کا الزام

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف: فائل فوٹو رائٹرس

لاہور: پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے نے پاکستانی فوج پران کے والد کو زہردینےکا الزام عائد کیا ہے۔ نوازشریف کے بیٹے حسین نوازنےالزام لگایا ہےکہ ان کے والد کو جیل میں زہردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ان کی حالت مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے۔ حالانکہ انہوں نےاس بات کا صرف خدشہ ظاہرکیا ہے۔

حسین نوازنےلندن سے ٹوئٹ کرتے ہوئےلکھا ہے، 'مجھے لگتا ہے کہ میرے والد کوزہردیا گیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ان کے والد کوجب اسپتال بھیجا گیا تھا، اس وقت ان کے جسم میں پلیٹ لیٹس کافی کم تھا۔ نوازحسین نےاس کے ساتھ ہی عمران خان حکومت پربھی حملہ کیا۔ انہوں نےعمران خان حکومت سے سوال کرتے ہوئےکہا 'میرے والد کی حالت مسلسل خراب ہورہی تھی اورپلیٹ لیٹس 16,000 سے گرکر2,000 تک پہنچ گئی تھی، اس کے باوجود میرے والد کواسپتال میں داخل نہیں کرایا گیا۔ پاکستان کے وزیراعظم کو اس کا جواب دینا ہوگا'۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پیرکواسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نےبتایا کہ نوازشریف کی پلیٹ لیٹس کاؤنٹ بے حد کم ہوگئی تھی۔ شریف کے پرسنل فزیشن ڈاکٹرعدنان خان نے بتایا ہےکہ جب وہ شریف سے ملنے کےلئے جیل گئے تب انہیں لگا کہ وہ بےحد کمزورہوگئے ہیں۔ اس کےبعد جانچ کرنے پرپتہ چلا کہ ان کی پلیٹ لیٹس کاؤنٹ مسلسل کم ہورہی ہے۔ نوازشریف کو فی الحال لاہورکےآرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔

Loading...

Loading...