نیپال کیلئے تاریخی دن ، مکمل طور پر جمہوری اورسیکولر ملک بن گیا

کٹھمنڈو: نیپال میں تقریبا سات سال کی گرما گرم بحث کے بعد عملی شکل اختیار کرنے والے ایک نئے اور مکمل طور پر سیکولر اور جمہوری آئین کو بالآخر منظور کرلیا گیا

Sep 20, 2015 07:58 PM IST | Updated on: Sep 20, 2015 07:58 PM IST
نیپال کیلئے تاریخی دن ، مکمل طور پر جمہوری اورسیکولر ملک بن گیا

کٹھمنڈو: نیپال میں تقریبا سات سال کی گرما گرم بحث کے بعد عملی شکل اختیار کرنے والے ایک نئے اور مکمل طور پر سیکولر اور جمہوری آئین کو بالآخر منظور کرلیا گیا جس کے ساتھ ملک میں ہندو شہنشاہیت کا خاتمہ ہوگیا اور یہ ہمالیائی مملکت ایک سیکولر اور وفاقی جمہوریہ میں تبدیل ہوگئی۔

ملک کے صدر رام برن یادو نے آج پارلیمنٹ میں نئے آئین کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک کے عوام کے سامنے دستور ساز اسمبلی میں منظور کئے گئے اور اس کے چیئرمین کے ذریعے توثیق شدہ نیپال کے آئین کے آج 20 ستمبر 2015 سے نافذ کئے جانے کا اعلان کرتا ہوں۔

نیا بنیشور میں منعقد ایک خصوصی تقریب میں مسٹر یادو نے کہا کہ وہ اس تاریخی موقع پر لوگوں سے اتحاد اور تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئین ہماری آزادی، خودمختاری ، جغرافیائی اتحاد اور عوام کے اقتدار اعلی کے تحفظ کی ایک مشترک دستاویز ہے۔ اس آئین کے نفاذ کے ساتھ ہی عبوری آئین کالعدم ہوگیا۔

Loading...

Loading...