ہوم » نیوز » عالمی منظر

نیپال سرحد پر کارروائی سے آئینی تعطل اور بڑھا

بیر گنج ۔ ہندوستان سے نیپال کو جس راستہ سے سب سے زیادہ سامان لے جایا جاتا ہے وہاں پھر سے ہنگامہ ہوگیا ہے اور پولیس سرحد سے رکاوٹیں ہٹانے میں ناکام رہی ہے اور حالات خراب ہونے سے یہاں حالات اور بھی خراب ہوگئے ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 07, 2015 09:28 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نیپال سرحد پر کارروائی سے آئینی تعطل اور بڑھا
بیر گنج ۔ ہندوستان سے نیپال کو جس راستہ سے سب سے زیادہ سامان لے جایا جاتا ہے وہاں پھر سے ہنگامہ ہوگیا ہے اور پولیس سرحد سے رکاوٹیں ہٹانے میں ناکام رہی ہے اور حالات خراب ہونے سے یہاں حالات اور بھی خراب ہوگئے ہیں ۔

بیر گنج ۔ ہندوستان سے نیپال کو جس راستہ سے سب سے زیادہ سامان لے جایا جاتا ہے وہاں پھر سے ہنگامہ ہوگیا ہے اور پولیس سرحد سے رکاوٹیں ہٹانے میں ناکام رہی ہے اور حالات خراب ہونے سے یہاں حالات اور بھی خراب ہوگئے ہیں ۔


بیرگنج میں مظاہرین کی تحریک اور تیز ہوگئی ہے۔ جنوبی ترائی مدھیسی پٹی میں رہنے والے مظاہرین نئے آئین کی مخالفت کررہے ییں ۔ یہاں  گھنٹہ گھر کے پاس مظاہرین نے پتھراؤ کیا ۔ ساتھ ہی کئی کاروں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا۔ بیرگنج میں مظاہرہ کرنے والے ایک شخص عبدالرحمن نے کہا’’ ہم نے صبح مظاہرہ کیا وہ پولیس والے دن میں آئے اور ہمارے ساتھ بدسلوکی کی۔ ہم پر لاٹھی چارج کیا ۔ آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور گولیاں چلائیں‘‘۔


ہندوستان سے مال کی نقل و حمل میں رکاوٹ ہونے کے بعد نیپال میں ایندھن اور رسوئی گیس کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ نیپال نے ایندھن کی مانگ پوری کرنے کے لئے چین سے مدد مانگی ہے اور چین سے مال کی درآمد کے لئے سات تجارتی راستے کھول دیئے گئے ہیں جو ہندوستان کے لئے ایک جھٹکا ہے۔


نیپال میں بہت لوگ ہندوستان پر مٖظاہرین کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہیں حالانکہ ہندوستان اس سے انکار کرتا ہے ۔پیر کو نیپال پولیس کی فائرنگ میں ایک ہندوستانی شہری کی موت ہوگئی تھی۔

First published: Nov 07, 2015 09:28 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading