کاٹھمنڈو۔ کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (ماؤنواز ) کے صدر پشپ کمل دہل پرچنڈ نے نیپال میں تعینات چین کے سفیر بو چنتائی کو یقین دلایا کہ ان کے ملک میں قائم ہونے والی نئی حکومت سابقہ حکومت کے چین کے ساتھ کئے گئے تمام معاہدوں کو نافذ کرے گی۔ مسٹر پرچنڈ نے چینی سفیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ نیپال کی نئی حکومت کی تشکیل آئندہ چند دنوں میں کر لی جائے گی اور حکومت چین کے ساتھ کئے گئے تمام سمجھوتوں کو نافذ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے چین کے ساتھ جو بھی معاہدے کئے ہیں ان کی پہل ان کی قیادت والی پیشرو حکومت نے کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی ترجیحات میں ملک کے نئے آئین کو نافذ کرنے، تعمیر نو کے کاموں کو آگے بڑھانے اور ترقی کے نئے منصوبوں کو جلد شروع کرنا شامل ہوگا۔
چینی سفیر نے کہا کہ حکومت کی تشکیل نیپال کا اندرونی معاملہ ہے اور چین کی حکومت نیپال کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔