ہوم » نیوز » عالمی منظر

نیپال نے توانائی کے بحران کے حل کیلئے چین سے مدد طلب کی

بیجنگ۔ نیپال کے وزیر خارجہ نے گزشتہ تین ماہ سے جاری اپنے ملک کے توانائی کے بحران کے حل کیلئے آج چین سے مدد طلب کی ہے اور چین کے وزیر خارجہ نےان کی درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 25, 2015 11:23 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نیپال نے توانائی کے بحران کے حل کیلئے چین سے مدد طلب کی
بیجنگ۔ نیپال کے وزیر خارجہ نے گزشتہ تین ماہ سے جاری اپنے ملک کے توانائی کے بحران کے حل کیلئے آج چین سے مدد طلب کی ہے اور چین کے وزیر خارجہ نےان کی درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بیجنگ۔  نیپال کے وزیر خارجہ نے گزشتہ تین ماہ سے جاری اپنے ملک کے توانائی کے بحران کے حل کیلئے آج چین سے مدد طلب کی ہے اور چین کے وزیر خارجہ نےان کی درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ چین کے وزیر خارجہ بانگ ای سے ملاقا ت کےبعد نیپال کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کمل تھاپا نے بتایا کہ انہوں نے چین سے پیٹرولیم اشیاء کےطویل مدتی تجارتی معاہدے کی اپیل کی ہے۔


انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ انہیں یہ بتاتے ہوئی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ چین نے متعلقہ پیٹرولیم برآمداتی اتھاریٹی کو نیپال کے حکام سے رابطہ کرکے پیٹرولیم اشیاء کی طویل مدتی تجارت کےبارے میں بات چیت کرنے کا حکم دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں نیپال کے وزیر خارجہ کے ساتھ موجود چینی وزیر خارجہ وانگ نےکہاکہ چین نیپال کی توانائی کے مسئلہ کےحل کی تدبیر پر غور کرے گا۔


چین کے وزیر خارجہ نے کہاکہ نیپال ایک ایسا ملک ہے جس سے ہندستان اور چین دونوں ممالک کا تعاون جاری رہے گا۔

First published: Dec 25, 2015 11:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading