ہوم » نیوز » عالمی منظر

نیپال کی زمین کا استعمال ہندستان کے خلاف نہیں ہونے دینگے: اولی

نیپال کے وزیر اعظم کے پی اولی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی ملک کی سرزمین کا ہندوستان کے خلاف استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: May 12, 2018 07:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نیپال کی زمین کا استعمال ہندستان کے خلاف نہیں ہونے دینگے: اولی
. نیپال کے وزیر اعظم کے پی اولی

کٹھمنڈو. نیپال کے وزیر اعظم کے پی اولی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی ملک کی سرزمین کا ہندوستان کے خلاف استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزارت خارجہ کے سکریٹری وجے گوکھلے نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نیپال کے مختلف لیڈروں کے ساتھ ہوئی بات چیت کے بارے میں آج یہاں نامہ نگاروں کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر اولی نے کہا کہ نیپال ہندوستان کی فکرمندیوں کے تئیں حساس ہے اور کسی کو بھی نیپال کی سرزمین کا ہندوستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔  مودی نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا۔مودی کل دو دن نے نیپال دورہ پر یہاں آئے تھے۔


گوکھلے نے بتایا کہ دونوں رہنماوں نے دونوں ملکوں کے درمیان عوام کے باہمی رابطہ بڑھانے پر زور دیا ۔ وزیر اعظم نے مسٹر اولی کے علاوہ نیپال کے سابق وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا‘ پشپ کمل دہل اور دیگر لیڈروں سے بھی ملاقات کی جو کافی کامیاب رہی۔


مودی اورر اولی کی کل پانچ مرتبہ ملاقات ہوئی۔ گوکھلے نے بتایا کہ دونوں رہنماوں نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بات چیت کی
First published: May 12, 2018 07:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading