نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد منگل کو ایک مرتبہ پھر کاٹھمنڈو کے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ ایک مہینے کے اندر یہ دوسری مرتبہ ہے جب ان کی طبعیت بگڑ گئی ہے۔ نیپالی کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے یہ معلومات دی ہے۔ 78 سالہ پوڈیل کاٹھمنڈو کے ٹیچنگ اسپتال میں بھرتی ہیں۔ اسپتال کے انتظامیہ کے سربراہ بیکنٹھ تھپلیا کے مطابق، صدر پوڈیل کا علاج کیا جارہا ہے۔
صدر کے مشیر کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آکسیجن کی سطح گرنے پر ہم انہیں اسپتال لے گئے۔ وہ 15 دن سے اینٹی بائیوٹک لے رہے ہیں لیکن ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ نیپال کے وزیراعظم پشپ کمل دہل ’پرچنڈ‘ بھی اسپتال پہنچے اور صدر پوڈیل کی مزاج پرسی کی۔ صدر پوڈیل ایک مہینے کے اندر دوسری مرتبہ اسپتال میں بھرتی ہوئے ہیں۔ اپریل کی شروعات میں صدر کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں بھرتی کرانا پڑا تھا۔
Nepal President Paudel admitted to hospital after oxygen level falls: Sources
وہیں، کابینہ کی منگل کو میٹنگ میں صدر پوڈیل کے علاج کے لیے سرکاری افسران کی ٹیم تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیپال حکومت کے ایک وزیر نے کہا کہ ٹیم صدر کی بیماری کا جائزہ لے گی اور حکومت کو رپورٹ کرے گی۔ ٹیم کی رپورٹ آنے کے بعد صدر کے علاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔