ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندستان کی بڑی سفارتی جیت، نیپال نے متنازعہ نقشے پر لگائی روک

نیپال نے بدھ کو اپنے اس متنازعہ نقشے پر روک لگا دی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ نیپال کانگریس کے دباو میں وہاں کی حکومت نے اپنے قدم واپس کھینچے ہیں۔

  • Share this:
ہندستان کی بڑی سفارتی جیت، نیپال نے متنازعہ نقشے پر لگائی روک
نیپال نے متنازعہ نقشے پر لگائی روک

نئی دہلی۔ نیپال (Nepal) کی طرف سے پچھلے دنوں جاری کئے گئے متنازعہ نقشے (Nepal Map) کو لے کر ہندوستان کی سفارتی جیت ہوئی ہے۔ نیپال نے بدھ کو اپنے اس متنازعہ نقشے پر روک لگا دی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ نیپال کانگریس کے دباو میں وہاں کی حکومت نے اپنے قدم واپس کھینچے ہیں۔


نیپال کانگریس نے کہی یہ بات

بتایا جا رہا ہے کہ نیپال کی اہم اپوزیشن پارٹی نیپال کانگریس نے کل جماعتی میٹنگ میں منگل کی شام کو وزیر اعظم کے پی شرما اولی کو اس بات سے واقف کرایا تھا کہ اس معاملہ میں اسے کچھ اور وقت چاہئے۔ اس کے بعد آئینی ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کے ورک شیڈول سے ہٹا لیا گیا۔ اسے پارلیمنٹ میں دو تہائی حمایت چاہئے تھی۔


آٹھ مئی کو راجناتھ نے کیا تھا سڑک کا افتتاح

دونوں ملکوں کے درمیان رشتوں میں تب کشیدگی آ گئی تھی جب وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آٹھ مئی کو اتراکھنڈ کے لیپو لیکھ درے کو دھارچلا سے جوڑنے والی اسٹریٹجک طور پر اہم 80 کلو میٹر طویل سڑک کا افتتاح کیا تھا۔ نیپال نے اس سڑک کے افتتاح پر تلخ ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ نیپال سرحد سے ہو کر جاتی ہے۔ تاہم، ہندوستان نے اس کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سڑک پوری طرح سے اس کی سرحد میں ہے۔

بتا دیں کہ نیپال حکومت نے پچھلے ہفتے نیپال کا ایک ترمیم شدہ سرکاری نقشہ جاری کیا تھا جس میں لمپیادھورا، لیپولیکھ اور کالا پانی کو اس کے حصے میں دکھایا گیا تھا جس پر ناراضگی جتاتے ہوئے ہندوستان نے نیپال سے واضح طور پر کہا تھا کہ یہ یکطرفہ کارروائی تاریخی حقائق اور شواہد پر مبنی نہیں ہے۔ یہ اقدام زیر التوا سرحدی امور کے سفارتی مذاکرے کے ذریعے مفاہمت کے باہمی اتفاق رائے کے منافی ہے۔ اس طرح مصنوعی ڈھنگ سے کئے گئے دعوے کو ہندوستان قبول نہیں کرے گا۔
First published: May 27, 2020 04:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading