உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Nepal: تارا ایئر کا طیارہ حادثہ کا شکار، 4 ہندوستانیوں سمیت 22 افراد تھے سوار

    Nepal: طیارہ کا ایئرپورٹ سے رابطہ ٹوٹا، فلائٹ پر ہندوستان کے چار شہری سمیت 22 افراد ہیں سوار ۔ فائل فوٹو ۔ تارا ایئر ۔

    Nepal: طیارہ کا ایئرپورٹ سے رابطہ ٹوٹا، فلائٹ پر ہندوستان کے چار شہری سمیت 22 افراد ہیں سوار ۔ فائل فوٹو ۔ تارا ایئر ۔

    Nepal: نیپال میں لاپتہ طیارے کے بارے میں اب تازہ خبریں آرہی ہیں کہ وہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ یہ طیارہ مستانگ کے شہر لارجنگ میں گر کر تباہ شدہ حالت میں دیکھا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ انہوں نے وہاں زوردار آگ کے شعلے دیکھے۔

    • Share this:
      نیپال میں لاپتہ طیارے کے بارے میں اب تازہ خبریں آرہی ہیں کہ وہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ یہ طیارہ مستانگ کے شہر لارجنگ میں گر کر تباہ شدہ حالت میں دیکھا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ انہوں نے وہاں زوردار آگ کے شعلے دیکھے۔ نیپال کے تارا ایئر کا اتوار کی صبح ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا ۔ اس طیارے میں عملہ سمیت کل 22 افراد سوار تھے۔ یہ پرواز پوکھرا سے جامسم جا رہی تھی۔

      ریسکیو کے لیے بھیجا گیا ہیلی بھی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے پوکھرا واپس آگیا۔ فوجی ہیلی کاپٹر بھی جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکے۔ دریں اثنا نیپال آرمی اور نیپال پولیس کی خصوصی ٹیمیں پیدل جائے حادثہ کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : وزیر اعظم مودی نے کی چار دھام یاترا کے دوران گندگی نہ پھیلانے کی اپیل


      نیپال کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق طیارے میں 4 ہندوستانی اور 3 جاپانی شہری ہیں۔ باقی کا تعلق نیپال سے ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ طیارے میں عملہ سمیت 22 مسافر سوار تھے۔ اس سے پہلے تارا ایئر کے ترجمان سدرشن برتولا نے نیپال کے سب سے بڑے میڈیا ادارے کانتی پور کو بتایا کہ کیپٹن پربھاکر پرساد گھمیرے، کو پائلٹ اتسو پوکھرل اور ایئر ہوسٹس کسمی تھاپا فلائٹ میں سوار تھے۔

      جبکہ نیپال کی وزارت داخلہ کے ترجمان فدیندر منی پوکھریل نے بتایا تھا طیارے کی تلاش کے لیے مسٹینگ اور پوکھرا سے دو نجی ہیلی کاپٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ نیپال آرمی کے ہیلی کاپٹر کو بھی تلاش کے لیے تیار رہنے کیلئے کہا گیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : بنگلورو کے شخص نے ندی میں بہائی 1.3 کروڑ کی BMW کار، وجہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش!


       

      بتادیں کہ اس سے پہلے پوکھرا ہوائی اڈے کے سربراہ بکرم راج گوتم نے بھی تصدیق کی تھی کہ جہاز کا ٹاور سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ ایک اہلکار کے مطابق یہ جہاز ایک بار دھولاگیری ہمالیہ سے لوٹ آیا اور اس کے بعد کوئی رابطہ میں نہیں آیا۔ طیارہ کی تلاش کے لیے ایک ہیلی کاپٹر کو بھیجا گیا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: