உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیپال اپنے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، دخل نہ دے ہندستان: شرما

    كاٹھمنڈو۔ نیپال کی يوسی پی این ماؤنواز پارٹی نے کہا ہے کہ ہندستان کو مدھیشیوں کے مسائل میں شامل نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ان کا عدم اطمینان نیپال کا اندرونی معاملہ ہے اور وہ مسائل کو حل کرنے کا اہل ہے۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      كاٹھمنڈو۔ نیپال کی يوسی پی این ماؤنواز پارٹی نے کہا ہے کہ ہندستان کو مدھیشیوں کے مسائل میں شامل نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ان کا عدم اطمینان نیپال کا اندرونی معاملہ ہے اور وہ مسائل کو حل کرنے کا اہل ہے۔ يوسی پی این-ماؤنواز ترجمان دینا ناتھ شرما نے کہا کہ ہندستان نے غیر سرکاری ناکہ بندی کے ذریعے ادویہ، ایندھن اور تعلیمی مواد کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال کر جنگ کے زمانے کی ذمہ داریوں تک کا احترام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان یہاں تک کہ خون جمع کرنے کے لئے تھیلوں کو لے جانے والی گاڑیوں کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں دے کر نیپال سے غیر انسانی سلوک کر رہا ہے۔

      شرما نے کہا کہ نیپال کے جنوبی حصے میں مدھیشیوں کا مسئلہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے اور ہم اسے حل کرنے کے قابل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدھیشیوں کے مسائل کے لئے فکرکرنے کی ہندستان کے پاس کوئی بنیاد نہیں ہے۔ شرما نے دعوی کیا کہ ہم مدھیشی رہنماؤں کے مسلسل رابطے میں ہیں اور وہ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کے تئیں مثبت سوچ رکھتے ہیں۔
      First published: