ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستان سے دشمنی اور چین سے دوستی پر نیپال میں زبردست ہنگامہ، وزیراعظم کے پی شرما اولی سے استعفیٰ کا مطالبہ

وزیر اعظم کے پی شرما اولی (Prime Minister K. P. Sharma Oli) کی متنازعہ تبصرہ کے لئے برسر اقتدار نیپال کمیونسٹ پارٹی (Nepal Communist Party) کے سینئر لیڈروں نے منگل کو ان کے استعفیٰ (Resignation) کا مطالبہ کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 01, 2020 01:26 AM IST
  • Share this:
ہندوستان سے دشمنی اور چین سے دوستی پر نیپال میں زبردست ہنگامہ،  وزیراعظم کے پی شرما اولی سے استعفیٰ کا مطالبہ
نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی سے استعفیٰ کا مطالبہ

کاٹھمنڈو: چین کے ساتھ نزدیکی بڑھانے والے نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی کو اپنی ہی پارٹی کے اندر سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ منگل کو سابق وزیراعظم اور حکمراں نیپال کمیونسٹ پارٹی کے شریک چیئرمین پشپ کمال دہل اور دیگر رہنماوں نے کے پی شرما اولی پر مختلف امور کو حل کرنے میں ناکام رہنے کا الزم عائد کرتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ کاٹھمانڈو پوسٹ کے مطابق آج پارٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں پشپ کمال دہل کے ساتھ پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران مادھو نیپال،جھالہ ناتھ کھنال اور بامدیو گوتم وغیرہ نے بھی کے پی شرما اولی سے عہدہ سے استعفیٰ دینے کامطالبہ زوروشور سے کیا۔


این سی پی کے ایگزیکٹو چیئرمین پشپ کمال دہل’پرچنڈ‘پہلے بھی کھل کر کے پی شرما اولی کی تنقید کے ساتھ ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ اس سے قبل اجلاس میں بھی دونوں رہنماؤں کے مابین الزام تراشی کا دور چلا تھا۔ پشپ کمال دہل پرچنڈ نے پہلے ہی وزیر اعظم کو متنبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر وہ استعفیٰ نہیں دیتے ہیں تو وہ پارٹی کو توڑ دیں گے۔

ہندوستان کا قریبی دوست نیپال، پچھلے کچھ دنوں سے چین کے ساتھ پینگیں بڑھا رہا ہے۔ ناراض لیڈران کی کے پی شرما اولی سے استعفیٰ کا مطالبہ وزیراعظم کے دوروز پہلے کے اس عوامی بیان کے بعد آیا ہے جس میں ان کی حکومت گرانے کے لئے سازش کا الزام عائد کیا تھا۔نیپال اور ہند کے درمیان حال ہی میں تعلقات میں کڑواہٹ پڑوسی حکومت کی اس کرتوت کے بعد سامنے آئی جس میں نیپال نے نیا نقشہ پاس کیا ہے جس میں کالا پو،لیپولیکھ اور لیمپیادھورا کو وہ اپنا حصہ بتا رہا ہے جبکہ ہندوستان کو دعویٰ ہے کی یہ اس کاعلاقہ ہے۔

حال ہی میں، کمیونسٹ رہنما مدن بھنڈار کی 69 ویں سالگرہ کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام میں ، مسٹر اولی نے کہا تھا کہ اگرچہ انہیں کرسی سے ہٹانے کا کھیل جاری ہے ، لیکن یہ کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستانی اراضی کو نیپالی نقشے میں دکھانے والے آئینی ترمیم کے بعد سے ان کے خلاف سازشیں رچی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ نیپال کی قومیت کمزور نہیں ہے۔کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ نقشہ چھاپنے کے لئے کسی وزیراعظم کو عہدہ سے ہٹانے کے لئے سازشیں رچی جا ئیں گی۔


First published: Jul 01, 2020 01:26 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading