ہوم » نیوز » عالمی منظر

نیتا جی سے وابستہ معلومات فراہم کرنے میں ہندوستان کی مدد کرے گا روس

ماسکو: ہندوستان نے روس سے کہا ہے کہ اگر اس کے پاس نیتا جی سبھاش چندر بوس سے وابستہ سات دہائی پرانے راز سے متعلق کوئی معلومات ہے تو وہ اسے ہندوستان کے ساتھ اشتراک کرے گا ۔

  • News18
  • Last Updated: Oct 20, 2015 10:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نیتا جی سے وابستہ معلومات فراہم کرنے میں ہندوستان کی مدد کرے گا روس
ماسکو: ہندوستان نے روس سے کہا ہے کہ اگر اس کے پاس نیتا جی سبھاش چندر بوس سے وابستہ سات دہائی پرانے راز سے متعلق کوئی معلومات ہے تو وہ اسے ہندوستان کے ساتھ اشتراک کرے گا ۔

ماسکو: ہندوستان نے روس سے کہا ہے کہ اگر اس کے پاس نیتا جی سبھاش چندر بوس سے وابستہ سات دہائی پرانے راز سے متعلق کوئی معلومات ہے تو وہ اسے ہندوستان کے ساتھ اشتراک کرے گا ۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب کچھ دن پہلے وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا تھا کہ حکومت اگلے سال 23 جنوری سے سبھاش چندر بوس سے متعلق خفیہ فائلوں کو عام کرنا شروع کرے گی۔


وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاواروف کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ روسی وزیر نے کہا کہ وہ اس معاملے پر غور کریں گے اور اگر کوئی معلومات ہے تو اس سے ہندوستان کو آگاہ کرائیں گے۔ بوس کے اہل خانہ کو لگتا ہے کہ نیتا جی کے لاپتہ ہونے کے تناظر میں جاپان، روس اور برطانیہ سمیت کئی ممالک کے پاس اطلاعات ہیں۔


نیتا جی کے خاندان کے ساتھ گزشتہ ہفتے ملاقات کے دوران وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا تھا کہ 'تاریخ کو دبانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ مودی نے کہا تھا کہ وہ غیر ملکی حکومتوں سے ان کے پاس دستیاب نیتا جی سے متعلق فائلوں کو عام کرنے کے لئے تحریری طور پر اور رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے دوران ذاتی طور پر کہیں گے۔


خیال رہے کہ سابقہ تمام حکومتیں ان دستاویزات کو عام کرنے سے یہ کہہ کر انکار کرتی رہی ہیں کہ اس سے دوسرے ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ خود مودی کے دفتر نے اسی سال اگست میں کہا تھا کہ فائلوں کو عام نہیں کیا جا سکتا ، کیونکہ اس سے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔ تاہم مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے حال ہی میں نیتا جی سے متعلق 64 فائلوں کو عام کیا تھا۔

First published: Oct 20, 2015 10:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading