تل ابیب۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو مزید دو کیسوں میں پولیس تفتیش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سے قبل پولیس پہلے ہی وزیر اعظم پر کرپشن اور فراڈ کے الزامات عائد کرنے کی سفارش کرچکی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنا امیج بہتر طور پر پیش کرنے کے لیے ایک ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی کو بہت سی مراعات دیں، یہ کمپنی موبائل سروس کے علاوہ ٹی وی چینلز بھی چلاتی ہے ۔
اس کے علاوہ نیتن یاہو کو ایک اور کیس میں بطور گواہ تفتیش کا سامنا ہے۔ یہ کیس جرمنی سے تین آبدوزوں کی خریداری میں ہونے والی مبینہ کرپشن سے متعلق ہے ۔ میڈیا کے مطابق پولیس نیتن یاہو سے جمعہ کو پوچھ گچھ کرے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔