ہوم » نیوز » عالمی منظر

!جب اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو نے شنزو آبے کو جوتوں میں پروسا کھانا

  • Share this:
!جب اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو نے شنزو آبے کو جوتوں میں پروسا کھانا
شنجو آبے 2 مئی کو اپنی اہلیہ کے ساتھ اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔

کیا آپ  نے کبھی سنا ہے کہ کسی وزیر اعظم کو دوسرے ملک کے دورے کے دوران جوتوں میں کھنا پروسا گیا ہو؟ نہیں نہ۔۔۔لیکن یہ سچ ہے ۔اسرائیل دورے پر گئے جاپان کے پی ایم  شنزو آبے کو جوتوں میں کھانا پروسا گیا۔ شنزو آبے 2 مئی کو اپنی اہلیہ کے ساتھ اسرائیلکے دورے پر گئے تھے۔وہاں وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو  اور ان کی اہلیہ سارہ کے ساتھ آفیشیل ڈنر کے دوران انہیں جوتے میں ڈش اور ڈیجرٹ پروسا گیا۔اسرائیل کے شیف موشے سیگوے نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اس کی فوٹو شیئر کی ہے،جس کے بعد معاملہ سامنے آیا۔ایسے میں اسرائیلی پی ایم کی خوب تنقید ہو رہی ہے۔


در اصل ،جاپانی ثقافت میں جوتوں کو توہین آمیز سمجھا جاتا ہے۔کئی مقامات پر تو جاپانی جوتوں کا استعمال ہی نہیں کرتے۔وہ گھر میں دروازے کے باہر جوتے اتارکر جاتے ہیں۔اتنا ہی نہیں ،وزیر اعظم اور ان کے وزیر بھی جوتے پہن کر اپنے دفتر میں نہیں جاتے ہیں۔حالانکہ جب شنزو آبے کو ڈنر ٹیبل پر جوتے میں ڈیجرٹ پیش کیا گیا تو انہوں نے اسے کھا لیا۔لیکن وہاں موجود جاپانی اور اسرائیلی سفیروں کو یہ بات پسندنہیں آئی۔


ایک جاپانی سفیر نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ،"دنیا میں ایسی کوئی ثقافت نہیں ہے۔جس میں جوتوں کو ٹیبل پر رکھا جاتا ہے۔اگر یہ مذاق تھا تو ہمیں یہ بالکل پسند نہیں آیا۔ہم اہنے وزیر اعظم کے ساتھ ہوئے اس برتاؤ سے ناراض ہیں"




Chocolate selection from the world 🌎 by #SegevArt ⭐️⭐️⭐️⭐️⭐️ / A metal shoe by @tomdixonstudio


A post shared by segevmoshe (@segevmoshe) on






ادھر معاملہ بڑھنے پر اسرائیل کے غیر ملکی محکمہنے  بیان جاری کر کے صفائی دی۔بیان کے مطابق، 'ہمارے شیف کافی کریئیٹو ہیں۔ہم ان کے کام کی تعریف کرتے ہیں'۔اسرائیل کے شیف موشے سیگوے کے انسٹا گرام پر بھی یوزرس طرح ۔طرح کا رد عمل دے رہیں ہیں۔ایک یوزر نے لکھا ۔'جب آپ سفیروں کو کھانا پروس رہے ہیں ،تو آپ کو کم از کم ایک مرتبہ ان کے بارے میں پتہ لگنا چاہئے،کیونکہ جاپان  میں جوتوں کو بیحدتوہین آمیزکی مانا جاتا ہے'۔

وہیں ایک دیگر یوزر نے لکھا کہ 'یہ ملک اس بات کو کبھی بھول نہیں پائے گا۔سیگیو میں تمہیں بہت پیار کرتا تھا،لیکن تم نے ہمیں شرمندہ کر دیا'۔
First published: May 08, 2018 02:47 PM IST