ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین پر سب سے بڑا سروے: 84 فیصدی لوگوں نے مانا چین خراب ملک

ہندوستانی فوج اور چینی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کے اعلیٰ جنرلوں کی ہفتہ کو میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ ہندوستان - چین (India-China) بات چیت سے پہلے نیٹ ورک (Network 18) نے 4 دن کے لئے 13 زبانوں کی 16 ویب سائٹ اور تقریباً 100 سوشل میڈیا چینلوں پر ایک بڑا سروے کیا۔ اس دوران تقریباً 31 ہزار لوگوں نے اپنی رائے رکھی۔

  • Share this:
چین پر سب سے بڑا سروے: 84 فیصدی لوگوں نے مانا چین خراب ملک
ہندوستانی فوج اور چینی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کے اعلیٰ جنرلوں کی ہفتہ کو میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ ہندوستان - چین (India-China) بات چیت سے پہلے نیٹ ورک (Network 18) نے 4 دن کے لئے 13 زبانوں کی 16 ویب سائٹ اور تقریباً 100 سوشل میڈیا چینلوں پر ایک بڑا سروے کیا۔ اس دوران تقریباً 31 ہزار لوگوں نے اپنی رائے رکھی۔

نئی دہلی: ہندوستانی فوج اور چینی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کے اعلیٰ جنرلوں کی ہفتہ کو میٹںگ ہونے جا رہی ہے۔ ہندوستان - چین (India-China) بات چیت سے پہلے نیٹ ورک (Network 18) نے 4 دن کے لئے 13 زبانوں کی 16 ویب سائٹ اور تقریباً 100 سوشل میڈیا چینلوں پر ایک بڑا سروے کیا۔ اس دوران تقریباً 31 ہزار لوگوں نے اپنی رائے رکھی۔ نیٹ ورک 18 کے ’چین پر کیا سوچتا ہے ملک’ نام سے سب سے بڑے سروے میں تقریباً 70 فیصدی لوگوں نے مانا کہ ہندوستان میں فوجی جدوجہد کے حالات ہیں۔ جبکہ 84 فیصدی لوگوں کا ماننا ہے کہ چین خراب ملک ہے۔ وہیں 91 فیصدی کو ایل اے سی پر دونوں فوجیوں کے آمنے سامنے ہونے کی جانکاری ہے۔ 61 فیصدی لوگوں نے چین کے سامنے ہندوستان کے قدم کو صحیح مانا ہے۔


چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ


پول میں نیوز 18، منی کنٹرول، فرسٹ پوسٹ اور CNBC-TV18 کے آن لائن پلیٹ فارم شامل تھے۔ اس میں تقریباً 91 فیصد لوگوں نے رائے رکھی کہ چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ مراٹھی لوگ زیادہ اس کے حق میں نظر آئے۔ بائیکاٹ کی رائے رکھنے والوں میں تقریباً 97 فیصد مراٹھی ہیں۔ چینی مصنوعات کے بائیکاٹ پر اپنی رائے رکھنے والوں میں سے 72 فیصد لوگوں نے کہا کہ اگر وہ اس پر کچھ قدم اٹھانا چاہیں گے تو کوئی بھی چینی سامان نہیں خریدیں گے۔ جبکہ 23 فیصد لوگ چینی اشیا کی خرید میں کٹوتی کرنے کو تیار ہیں۔ صرف 4 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ابھی بھی چینی مصنوعات خریدنا چاہتے ہیں۔


نیٹ ورک 18 کے ’چین پر کیا سوچتا ہے ملک’ نام سے سب سے بڑے سروے میں تقریباً 70 فیصدی لوگوں نے مانا کہ ہندوستان میں فوجی جدوجہد کے حالات ہیں۔
نیٹ ورک 18 کے ’چین پر کیا سوچتا ہے ملک’ نام سے سب سے بڑے سروے میں تقریباً 70 فیصدی لوگوں نے مانا کہ ہندوستان میں فوجی جدوجہد کے حالات ہیں۔


شی جنپنگ کے مقابلے ڈونالڈ ٹرمپ کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا

نیوز 18 کے سروے میں شامل 50 فیصدی لوگوں نے کہا کہ ہندوستان کو تائیوان کو الگ ملک کا درجہ دینا چاہئے۔ پول میں تقریباً 90 فیصدی لوگوں نے شی جنپنگ کی بجائے ڈونالڈ ٹرمپ کو ترجیح دی۔ صرف 10 فیصدی لوگوں نے شی جنپنگ کو منتخب کیا۔ ہندوستانی عوام میں ملیالی اور اردو بولنے والوں میں شی جنپنگ کی ریٹںگ اوسط سے زیادہ ہے۔ دوسری طرف مراٹھی اور اوڑیا کے لوگوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کو سب سے زیادہ پسند کیا اور شی جنپنگ کو سب سے کم ان کا اوسط 98.2 کا ہے۔ ہندوستانی برادری کے 94 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس بحران سے نمٹنے میں چین غلط کر رہا ہے۔

امریکہ - چین جدوجہد پر لوگوں نے دی یہ رائے

امرکہ کے ساتھ چین کے جدوجہد کے معاملے میں 72 فیصدی لوگوں کا ماننا ہے کہ ہندوستان بیجنگ کے خلاف دوسرے فریق کا ساتھ دے، لیکن تمل ناڈو کے 51 اور پنجاب کے 52 فیصدی لوگ چاہتے ہیں کہ ہندوستان کو اس طرح کے قدم اٹھانے سے بچنا چاہئے۔ سروے میں حصہ لینے والے 88 فیصد لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ چینی کمپنیاں ہندوستان میں 5 جی کی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کریں۔ جبکہ 87 فیصد ہندوستانی ملک میں مزید چینی سرمایہ کاری نہیں چاہتے ہیں۔
First published: Jun 05, 2020 11:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading