گوگل پر کبھی غلطی سے بھی ان چیزوں کو سرچ نہ کریں، ہو سکتا ہے پنگا
گوگل کو علم ہے کہ آپ اس پر کیا ڈھونڈ رہے ہیں تاہم کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں گوگل کرنے سے تھوڑا گریز کرنا چاہئے
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 19, 2019 10:55 AM IST

علامتی تصویر
آج کے دور میں ہر کسی کے پاس اسمارٹ فون ہے اور ہر چھوٹی سے چھوٹی معلومات حاصل کرنے کے لئے ہم گوگل کا استعمال کرتے ہیں۔ ویسے دیکھا جائے تو انٹرنیٹ کی دنیا گوگل کے بغیر ویران ہے۔ لیکن آپ کو بتا دی ںکہ گوگل کو پورا علم ہے کہ آپ اس پر کیا ڈھونڈ رہے ہیں، آپ کی کس چیز میں دلچسپی ہے، آپ کون سی ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہیں۔
عام طور پر ہم سب ہی گوگل پر روزانہ کچھ نہ کچھ سرچ کرتے ہیں، تاہم کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں گوگل کرنے سے تھوڑا گریز کرنا چاہئے۔
ایسا کچھ جو آپ کو شرمندہ کرے: گوگل پر لوگ بہت کچھ سرچ کرتے ہیں لیکن ان میں کچھ ایسا وہ ہو سکتا ہے جو بعد میں دوسروں کے سامنے آپ کو شرمندہ کر دے۔
کسی قسم کے جرائم سے متعلق: آپ کا یہ گوگل سرچ کافی حد تک سنگین بھی ہوسکتا ہے، جیسے آپ گوگل پر سرچ کریں کہ کوئی ہتھیار کیسے بنایا جاتا ہے وغیرہ، چاہے ایسا تفریح کے لیے ہی کیوں نہ کیا گیا ہو، مگر ہندوستان اور دیگر ممالک میں سیکیورٹی ادارے اس طرح کی سرچز کو ہمیشہ ٹریک کرتے ہیں، اور آپ کا آئی پی ایڈریس ان کے ڈیٹابیس میں جاسکتا ہے۔
گوگل ٹرانلیشن: اگر آپ کو کبھی ٹرانسلیشن کی ضرورت پڑے تو گوگل ٹرانسلیشن پر 100 فیصد کبھی اعتماد نہ کریں۔
کینسر: یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس کے بارے میں آپ کو جتنا کم پتہ ہوگا اتنی پر سکون نیند آپ لے سکیں گے۔ اس بیماری کی کچھ علامیتں بےحد عام ہیں جو آپ کو پریشان کر سکتی ہیں۔
مصنوعات کے اشتہارات: ہوسکتا ہے کہ آپ گوگل یا دیگر آن لائن ویب سائٹ پر کوئی پرائیوٹ چیز سرچ کرتے ہیں، اگر ایسا ہی کچھ سرچ کرتے ہیں تو پھر آپ کو متعدد اشتہارات کے لیے تیار رہنا چاہئے۔ ہر بار جب بھی آپ کوئی ویب پیج کھولیں گے تو ہوسکتا ہے کہ آپ کی مطلوبہ سرچ سے متعلق اشتہار آپ کے سامنے آجائے۔