ہوم » نیوز » عالمی منظر

سلیمانی کو مارنے کے بعد امریکہ کا ایک اور حملہ، عراقی فوج کے کمانڈر کو بنایا نشانہ، 5 کی موت

امریکی فوج نے ہفتہ کی صبح عراق کے حشد الشعبی پارلیمنٹری فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنایا۔ عراق کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق، یہ حملہ دارالحکومت بغداد کے شمالی حصے میں ہوا۔

  • Share this:
سلیمانی کو مارنے کے بعد امریکہ کا ایک اور حملہ، عراقی فوج کے کمانڈر کو بنایا نشانہ، 5 کی موت
امریکی فوج نے ہفتہ کی صبح عراق کے حشد الشعبی پارلیمنٹری فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنایا۔ عراق کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق، یہ حملہ دارالحکومت بغداد کے شمالی حصے میں ہوا۔

بغداد۔ ایران کے قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو مارنے کے بعد امریکہ نے ایک اور حملہ کیا ہے۔ امریکی فوج نے ہفتہ کی صبح عراق کے حشد الشعبی پارلیمنٹری فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنایا۔ عراق کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق، یہ حملہ دارالحکومت بغداد کے شمالی حصے میں ہوا۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ ایک قافلے پر کیا گیا جس میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مارے گئے لوگ ایران حمایت یافتہ ملیشیا حشد الشعبی کے بتائے جا رہے ہیں۔


کہا جا رہا ہے کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب قاسم سلیمانی کی لاش کے ساتھ ایک جلوس نکلنے والا تھا۔ سلیمانی کی ایران کے نجف شہر میں آج تدفین کی جائے گی۔ بتا دیں کہ ایران نے پہلے ہی ان کی موت کے بعد تین دنوں کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔




سلیمانی کو بہت پہلے مار دیا جانا چاہئے تھا: ٹرمپ

اس بیچ فلوریڈا میں چھٹیاں منا رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی اسلامی پاسداران ِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل سلیمانی کو امریکی راکٹ حملے میں مارے جانے کے اپنے فیصلے کو صحیح ٹھہراتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ ایران میں جنرل سے لوگ ڈرتے تھے اور ان سے نفرت کرتے تھے، اس لئے برسوں پہلے ان کا خاتمہ کر دیا جانا چاہیے تھا۔ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا’’ایران حالانکہ  یہ کبھی بھی قبول نہیں کرے گا کہ ملک میں سلیمانی سے لوگ نفرت کرتے تھے اور ان سے ڈرتے بھی تھے ۔ دنیا کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ایران کے لوگ سلیمانی کی موت سے اتنے دکھی نہیں ہوں گے جتنے کہ ملک کے لیڈر۔ برسوں پہلے ان کا خاتمہ کر دیا جانا چاہیے تھا‘‘۔

انہوں نے سلیمانی پر گذشتہ چند دہائیوں میں ہزاروں امریکی شہریوں کو قتل کرنے اور انہیں زخمی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا’’ان کی امریکی لوگوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی تھی‘‘۔ اس سے قبل  ٹرمپ نے حملے کے بعد لب کشائی کرتے ہوئے ٹویٹ کیا’’ایران نے کبھی کوئی جنگ نہیں جیتی لیکن وہ کسی مذاکرات میں کبھی ناکام نہیں رہا‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ جنرل سلیمانی امریکی حملے میں کل جمعہ کے روز مارے گئے۔ عراق میں ایرانی سفیر ایرج مسجدی نے معلومات دی کہ ایرانی اسلامی پاسداران ِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل سلیمانی اور عراقی تنظیم حشدی الشعبی کے نائب کمانڈر ابو مہدی المہندس سمیت 10 لوگوں کی امریکی راکٹ حملے میں موت ہو گئی ہے ۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
First published: Jan 04, 2020 08:46 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading