اسلام آباد: پاکستان کے نئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تبدیلی کے بعد اپنی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے اور مسٹر اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنایا گیا ہے۔ مقامی میڈیا اور ایک سینئر افسر نے آج یہ اطلاع دی۔ اخبار ’دی نیوز‘ اور ’دی ڈان‘ کے مطابق کابینہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کئی کٹر حامی ہیں۔ پیشرو حکومت میں وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے والے آصف خواجہ کو وزیر خارجہ بنایا گیا ہے اور احسان اقبال کو وزیر داخلہ کا عہدہ دیا گیا ہے۔ وہ پرانی حکومت میں پلاننگ کمیشن کے انچارج تھے۔ سابق وزیر پٹرولیم عباسی نے اپنے پاس ایک نئی وزارت رکھی ہے جو توانائی اور پیٹرولیم وزارتوں کے انضمام کے بعد وجود میں آئے گی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔