ہوم » نیوز » عالمی منظر

کاٹالونيہ حکومت برخاست، انتخابات کا اعلان

میڈرڈ۔ اسپین کے وزیر اعظم ماریانو رجوائے نے آج كاٹالونيہ کی علاقائی حکومت کو برخاست کرنے کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ بھی تحلیل کر دی اور 21 دسمبر کو قابل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔

  • Share this:
کاٹالونيہ حکومت برخاست، انتخابات کا اعلان
لوگ جشن مناتے ہوئے۔ رائٹرز۔

میڈرڈ۔  اسپین کے وزیر اعظم ماریانو رجوائے نے آج كاٹالونيہ کی علاقائی حکومت کو برخاست کرنے کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ بھی تحلیل کر دی اور 21 دسمبر کو قابل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔ مسٹر رجوائے نے ٹیلی ویژن پر اپنی تقریر میں کہا- ’ہمیں یقین ہے کہ کٹلین شہریوں کی آواز سننا ضروری ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کافیصلہ کرسکیں۔ کوئی بھی شخص قانون سے باہر نہیں جا سکے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ’عام حالات‘ بنانے کے لئے كاٹالونيہ کی حکمران کی براہ راست باگ ڈور لینے کا بے مثال فیصلہ ضروری تھا۔ كاٹولونيہ میں بحرانی حالات کا آغاز اس وقت ہوا، جب اسپین کی آئینی عدالت کی جانب سے غیر قانونی ٹھہرائے جانے کے بعد بھی وہاں آزادی کے لئے ریفرنڈم ہوا۔

First published: Oct 28, 2017 03:21 PM IST