ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ، اب یہ کام کرنا ہوگا ضروری

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے تمام ایئرلائنز کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی ، جس کے تحت سعودی عرب پہنچنے والے مسافروں کا ایپ پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہوگا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 14, 2021 11:37 PM IST
  • Share this:
سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ، اب یہ کام کرنا ہوگا ضروری
Image for Representation.

ریاض : سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں پہنچنے والے مسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے تمام ایئرلائنز کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی ، جس کے تحت سعودی عرب پہنچنے والے مسافروں کا ایپ پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہوگا۔


گاکا نے مراسلے میں کہا ہے کہ سعودی عرب آنے والے مسافر اپنے موبائل فونز میں توکلنا ایپ ڈاؤن لوڈ لازمی کریں اور اگر مسافر ایپ سے متعلق آگاہ نہیں ہے تو ایئر لائنز اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسافروں کو توکلنا ایپلیکشن سے متعلق آگاہی ہو۔ سعودی سول ایشن کا کہنا ہے کہ مسافروں کے ایپ پر لازمی رجسٹریشن کا فیصلہ سعودی ایوی ایشن ایکٹ آرٹیکل 23 کے تحت کیا گیا ہے ۔ توکلنا ایپ پر رجسٹرڈ نا ہونے والے مسافروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔


واضح رہے کہ اس سے قبل گاکا کی جانب سے غیر ملکی مسافروں کے مملکت میں داخلے کیلئے آن لائن پورٹل پر ڈیٹا اندراج کرانا لازمی قرار دیا گیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گاکا کے مطابق مسافروں کو دوران بورڈنگ تفصیلات ایئرلائن کو لازمی فراہم کرنا ہوں گی ۔ مسافروں کو موبائل فون پر رجسٹریشن کا میسج دکھانا ہوگا ۔ نیز رجسٹریشن نمبر کے ساتھ پرنٹ سرٹیفکیٹ بھی دکھانا ہوگا، جبکہ ویب سائٹ کے ذریعے پاسپورٹ نمبر سے رجسٹریشن کی تصدیق بھی کرنی ہوگی۔ خیال رہے کہ 16جون سے نئے قوانین پر عمل درآمد لازمی قرار دی گئی ہے۔


سعودی عرب کورونا کے معاملات میں کمی جاری

پوری دنیا میں عالمی وبا کورونا کا جاری قہر کے سعودی عرب میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں 1200 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوتے تھے ۔ تاہم اب یہ تعداد گھٹ کر 1000 کے قریب آگئی ہے۔ گزشتہ روز بھی 1017 مثبت کیسز سامنے آئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں لگاتار 1 ہزار چند کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 1 ہزار 17 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ اسی دورانیے میں 19 مریضوں کی اموات بھی ہوئیں۔

سعودی محکمہ صحت کے اعدادشمار کے مطابق مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 797 ہوگئی ہے اور اب تک 7 ہزار 572 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گزشتہ روز 1133 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی جس کے بعد کورونا کے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 093 ہوگئی ہے۔

مملکت میں کورونا کیسز سب سے زائد مکہ ریجن میں رپورٹ ہوئے جس کے بعد ریاض میں بھی وبا نے اپنے وار کیے۔ اسی طرح دیگر شہروں اور ریجنوں سے بھی کیسز سامنے آئے۔ سعودی عرب میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 132 ہے جن میں ایک ہزار 575 کی حالت تشویش ناک ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 14, 2021 11:29 PM IST