ہوم » نیوز » عالمی منظر

10 سال کے لڑکے سے 13 سال کی لڑکی کے حاملہ ہونے پر نیا انکشاف ، تین مرتبہ جانچ کے بعد آئی یہ رپورٹ

جس وقت یہ دونوں بچے اپنے ماں باپ کے ساتھ ٹی وی کے اسٹوڈیو میں بیٹھے تھے ، اس وقت ڈاکٹروں کی ایک ٹیم لیب میں جانچ کررہی تھی ۔

  • Share this:
10 سال کے لڑکے سے 13 سال کی لڑکی کے حاملہ ہونے پر نیا انکشاف ، تین مرتبہ جانچ کے بعد آئی یہ رپورٹ
دونوں بچے الگ الگ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔

گزشتہ دنوں روس سے خبر آئی تھی کہ ایک 10 سال کے لڑکے سے 13 سال کی لڑکی حاملہ ہوگئی ہے ۔ اس خبر کے آنے کے بعد دنیا بھر میں اس بات کی بحث شروع ہوگئی کہ آخر کیا کوئی 10 سال کا بچہ باپ بن سکتا ہے ؟ کیا کوئی لڑکی صرف 13 سال کی عمر میں ماں بن سکتی ہے ؟ دونوں بچوں نے روس کے ایک ٹی وی چینل پر آکر اپنی کہانی بھی سنائی تھی ۔ لیکن دنیا بھر کے ڈاکٹرس اس دعوے سے حیران ہیں ۔ اب اس معاملہ میں ڈاکٹروں نے نیا انکشاف کیا ہے ۔


جس وقت یہ دونوں بچے اپنے ماں باپ کے ساتھ ٹی وی کے اسٹوڈیو میں بیٹھے تھے ، اس وقت ڈاکٹروں کی ایک ٹیم لیب میں جانچ کررہی تھی ۔ یہ جانچ دونوں کے والدین کی اجازت کے بعد ہورہا تھا ۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ ہم نے ایک دو مرتبہ نہیں بلکہ تین مرتبہ نمونوں کی جانچ کی ۔ یورولاجی اور اینڈرولاجی شعبہ کے ماہر ڈاکٹروں نے کہا کہ 10 سال کے لڑکے سے کوئی لڑکی حاملہ نہیں ہوسکتی ۔ ڈاکٹروں نے دعوی کیا کہ 10 سال کے بچے میں اسپرم سیلس نہیں ہوسکتا اور اس بچے میں بھی نہیں ملا ہے ۔


ادھر اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لوگ ان کی بیٹی کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کررہے ہیں ۔ ان کے ایک پڑوسی کا کہنا ہے کہ یہ لڑکی کسی اور سے حاملہ ہوئی ہے ۔ 13 سال کی داریا کا کہنا ہے کہ لوگ اسکول میں انہیں غلط نظروں سے دیکھتے ہیں ۔ کئی لوگ یہ بھی الزام لگا رہے ہیں کہ ایک 10 سال کے معصول بچے کو بلی کا بکرا بنایا جارہا ہے ۔


یہ بھی پڑھیں : مالدار غیر شادی شدہ خواتین غیر ملکی اسپرم سے پیدا کررہی ہیں بچے ، وجہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش

خیال رہے کہ دونوں بچے الگ الگ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ ایک سال قبل 13 سالہ ڈاریا اور 10 سالہ آئیون کی دوستی ہوئی تھی ۔ ڈاریا 8 ہفتوں کی حاملہ ہے۔ اس نے ٹی وی شو میں بتایا کہ ایک سال قبل ایک دوست سے ان دونوں کی ملاقات کروائی تھی ۔ اس کے بعد سے ہی وہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے لگے ۔ بچی کا کہنا ہے کہ اس کی والدہ اس کی کفالت کررہی ہیں اور اس کا کنبہ اس بچے کا بے تابی سے انتظار کر رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : شادی کی پہلی رات میں خود کو ورجن دکھانے کیلئے آپریشن کروا رہی ہیں لڑکیاں ، جانیں آخر کیوں ؟

خیال رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ سن 2009 میں برطانیہ میں پیش آیا تھا ۔ ایک 12 سالہ لڑکے نے دعوی کیا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کے بچے کا باپ بننے والا ہے ۔ اس خبر کے بعد برطانیہ میں ہنگامہ برپا ہوگیا تھا ۔ لیکن ڈیلیوری کے بعد اس لڑکے اور بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا گیا ، جو میچ نہیں ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں : ہنی مون پر ماں کو ساتھ لے گئی تھی بیٹی ، پھر ساس نے دیا داماد کے بچے کو جنم ، جان کر اڑ گئے سب کے ہوش
First published: Jan 26, 2020 02:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading